اسماء بنت یزید انصاری

غیر جامع
ویکی شیعہ سے
(اسما بنت یزید انصاری سے رجوع مکرر)
اسماء بنت یزید انصاری
ذاتی کوائف
کنیت:ام سلمہ
لقب:خطیبۃ النساء
صحابی:پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ
حدیثی معلومات
ان کے راوی:محمود بن محمد، شہر بن حوشب، اسحاق بن راشد وغیرہ


اسماء بنت یزید انصاری، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ آلہ و سلم سے حدیث نقل کرنے والوں میں تھیں۔ ان کی کنیت "ام سلمہ" تھی اور انھیں "خطیبۃ النساء" یعنی خطابت کرنے والی خاتون کہا جاتا تھا۔ محمود بن محمد، شہر بن حوشب، اسحاق بن راشد و غیرہ نے ان سے روایتیں نقل کی ہیں۔ [1] انھوں نے ایک حدیث میں خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے عورتوں کے لئے متعدد (حج، جہاد اور تشییع جنازہ) جیسے احکام کے معنوی اجر کے بارے میں سوال کیا جو کہ اکثر اوقات مردوں کے حصہ میں آتے ہیں جبکہ عورتیں عام طور سے گھروں میں شوہر داری اور تربیت اولاد میں مشغول رہتی ہیں۔ رسول اکرمؐ نے پہلے تو ان کے سوال کرنے کے انداز پر تعریف کی پھر حسن شوہر داری اور شوہر کی اتباع کو مذکورہ امور کے مساوی قرار دیا۔ [2]

حوالہ جات

  1. حسون و مشکور، اعلام النساء المؤمنات، ۱۳۷۹ش، ص۱۴۹.
  2. حسون و مشکور، اعلام النساء المؤمنات، ۱۳۷۹ش، ص۱۵۰-۱۴۹.

مآخذ

  • حسون، محمد، مشکور، ام علی، اعلام النساء المؤمنات، اسوه، تهران، ۱۳۷۹ش.