ویکی شیعہ:Featured articles/2023/48
ایام فاطمیہ، حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کرنے والے ایام کو کہا جاتا ہے۔ آپ(س) کی تاریخ شہادت کے بارے میں دو قول مشہور ہیں ایک 13 جمادی الاول اور دوسرا 3 جمادی الثانی۔ اسی بنا پر 11 جمادی الاول سے 13 جمادی الاول کے درمیانی ایام کو فاطمیہ اول اور 3 جمادی الثانی سے 5 جمادی الثانی کے درمیانی ایام کو فاطمیہ دوم کے طور پر منائے جاتے ہیں۔ ایران، عراق، پاکستان اور آذربایجان جیسے بعض ممالک میں ان ایام میں عزاداری برپا ہوتی ہے۔ ایران میں 3 جمادی الثانی کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے اور بعض مراجع تقلید جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔ تاریخ میں اہل بیتؑ کی طرف سے حضرت فاطمہ(س) کی عزاداری منعقد کرنے کا حوالہ ملتا ہے۔ امام صادقؑ حضرت زہرا(س) پر عزاداری کرتے تھے اور ان مجلسوں میں حضرت زہرا(س) پر ہونے والے مظالم کے نتیجے میں حضرت محسن کے سقط ہونے کا ذکر فرماتے تھے۔ اسی طرح قاضی عبد الجبار معتزلی ( متوفی 415ھ) کے مطابق مصر، دمشق، بغداد، الرملہ، عَکّا، صور، عسقلان اور جبل البسماق کے علاقوں میں شیعہ حضرت زہرا(س) اور آپ کے فرزند حضرت محسن پر عزاداری منعقد کرتے تھے۔
دوسرے معیاری مضامین: نماز جمعہ – امام علی کا امام حسن کے نام خط – مسجد نبوی