ویکی شیعہ:Featured articles/2023/39

ویکی شیعہ سے

ہفتہ وحدت، 12 ربیع‌ الاول سے 17 ربیع‌ الاول کے درمیانی فاصلے کو کہا جاتا ہے۔ یہ دونوں تاریخیں مسلمانوں کے یہاں پیغمبر اکرمؐ کی تاریخ ولادت کے حوالے سے مشہور ہیں؛ اہل سنت 12 ربیع الاول جبکہ اہل تشیع 17 ربیع الاول کو حضورؐ کا میلاد مناتے ہیں۔ امام خمینی نے ان دو تاریخوں کے درمیانی فاصلے کو ہفتہ وحدت کا نام دیا۔ ہر سال ہفتہ وحدت کے حوالے سے بین‌ الاقوامی کانفرنس مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے توسط سے ایران میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ تفکر قدیم الایام سے شیعہ اور اہل سنت علماء کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ لیکن بیسوی صدی عیسوی کے اوائل میں سید جمال‌الدین اسدآبادی، محمد عبدُہ، محمد حسین کاشف‌ الغطاء، عبدالمجید سلیم، محمود شلتوت، محمد تقی قمی اور آیت‌اللہ بروجردی جیسے نامور اسلامی علماء کے توسط سے اس کام میں تیزی آگئی۔ سنہ 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی کی کوششوں سے اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب اور اتحاد کے عمل میں وسعت آگئی۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: اخباریابوحنیفہقاسم سلیمانی