ویکی شیعہ:Featured articles/2023/23

ویکی شیعہ سے
رمضان
رمضان

رَمَضان یا رَمَضان المُبارَک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمانوں پر روزہ رکھنا واجب ہے۔ بعض آیات کے مطابق قرآن کریم اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ شب قدر بھی اسی مہینے میں ہے۔ شیعوں کے پہلے امام حضرت علی علیہ السلام اسی مہینے کی اکیس تاریخ کو شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔

اس مہینے کی اہم ترین عبادت‌ میں روزہ رکھنا، قرآن مجید کی تلاوت، شب قدر کی راتوں میں شب بیداری کرنا، دعا و استغفار، مؤمنین کو افطاری دینا اور فقیروں اور حاجت مندں کی مدد کرنا شامل ہے۔

مسلمان اس مہینے کو عبادت کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اس کے لئے نہایت احترام اور قدر و منزلت کے قائل ہیں۔ مؤمنین رجب و شعبان کے مہینوں میں روزہ رکھنے اور دیگر عبادتوں کے ذریعے اس مہینے میں داخل ہونے کیلئے پیشگی تیاری کرتے ہیں تاکہ اس مہینے کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ بہرہ مند ہو سکیں۔


"رَمَضان" سورج کی شدید حرارت کے معنی میں قمری سال کے نویں مہینے کو کہا جاتا ہے جس میں مسلمانوں پر روزہ رکھنا واجب ہے۔

قرآن کریم اور بعض دوسری آسمانی کتابیں اس مہینے میں نازل ہوئی ہیں۔ لفظ "رمضان" خدا کے اسماء میں سے ایک ہے۔ رمضان المبارک کو اسلامی معاشرے کے مذہبی تشخص کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: سورہ نورحلمجہنم