ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/38
حضرت زینب سلام اللہ علیہا (5 یا 6ھ- 62ھ) امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بیٹی ہیں۔ احادیث کے مطابق حضرت زینب کا نام پیغمبر اسلامؐ نے انتخاب کیا تھا۔ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے دور خلافت میں آپ کوفہ میں خواتین کے لئے قرآن کی تفسیر کا درس دیتی تھیں۔
حضرت زینب کے شوہر عبداللہ بن جعفر تھے۔ واقعہ کربلا میں آپ اپنے بھائی امام حسینؑ کے ساتھ موجود تھیں۔ امام حسینؑ نے عاشورا کے دن آخری وداع میں حضرت زینب سے نماز شب میں آپ کے لئے دعا کرنے کی سفارش کی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد حضرت زینب دوسرے اسیروں کے ساتھ اسیری کی حالت میں کوفہ پھر وہاں سے شام بھیجی گئیں۔
کوفہ اور دربار شام میں حضرت زینب کا خطبہ مشہور ہے۔ آپ نے یزید کے دربار میں اپنے خطبوں کے ذریعے سامعین کو متاثر کیا جس کی بنا پر یزید امام حسینؑ کے قتل اور دیگر جرائم کو ابن زیاد کے کھاتے میں ڈالنے نیز ابن زیاد پر لعنت بھیجنے پر مجبور ہوا۔
آپ بہت زیادہ مصائب کا شکار ہوئیں اسی بنا پر آپ کو اُمّ المَصائب کا لقب دیا گیا ہے۔ حضرت زینب کے محل دفن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں شام میں حرم حضرت زینب اور مصر میں مقام السیدۃ زینب آپ کے مدفن کے نام سے منسوب ہیں۔ مزید