مسودہ:علی رضا تنگسیری
علی رضا تنگسیری (سنہ 1962–2026ء) سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے چھٹے کمانڈر تھے۔[1] وہ جنگ رمضان میں شہید ہوئے۔[2] ان کی کمانڈری کے دوران بحری میزائل صلاحیتوں کی ترقی، غیر برابر اور غیر متناسب جنگی حکمتِ عملیوں کو مضبوط بنانا، دفاعی خودکفالت کو فروغ دینا[3] اور دور دراز سمندری علاقوں میں موجودگی سے متعلق منصوبوں پر توجہ دی گئی۔[4]
جنگ رمضان کے دوران ان کے حکم پر آبنائے ہرمز کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔[5] سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سرکاری بیان کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے دوران تنگسیری شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔ 30 مارچ سنہ 2026ء کو باضابطہ طور پر ان کی شہادت کی تصدیق کے بعد باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا۔[6]
انقلاب اسلامی ایران کے موجودہ رہبر اعلیٰ سید مجتبی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام میں انہیں ایک غیور و شجاع کمانڈر اور ایران و اسلام کا سپاہی قرار دیا۔[7] ملک کے تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان[8] اور ملک کے دیگر حکام نے بھی تنگسیری کی شہادت پر تعزیتی پیغامات جاری کیے۔[9] ان کے جسد خاکی کو بندر عباس، تہران اور آبادان میں تشییع کے بعد گلزارِ شہدائے آبادان میں سپردِ خاک کیا گیا۔[10]
تنگسیری کا تعلق ایران کے صوبہ بوشہر کے تنگستان سے تھا اور وہ حرم امام رضاؑ کے اعزازی خادم بھی تھے۔[11] ایران عراق جنگ کے دوران انہوں نے بحریہ کے آپریشنل یونٹ کی کمان سنبھالی۔ جنگ کے بعد، سنہ 2006ء میں وہ بندر عباس میں بحریہ کے پہلے زون کے کمانڈر مقرر ہوئے اور سنہ 2009ء سے سنہ 2018ء تک سپاہ کی بحریہ کے نائب کمانڈر رہے۔ دسمبر 2015ء میں امریکی بحری اہلکاروں کی گرفتاری میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔[12]
تنگسیری کو جولائی 2019ء میں امریکی وزارتِ خزانہ اور جولائی 2023ء میں یورپی یونین نے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔[13]
-
تہران کے انقلاب سکور میں کمانڈر تنگسیری کی تشییع جنازہ (1 اپریل سنہ 2026ء]])
-
تہران کے انقلاب سکور میں کمانڈر تنگسیری کی تشییع جنازہ (1 اپریل سنہ 2026ء]])
-
بندر عباس میں کمانڈر تنگسیری کی تشییع جنازہ (31 اپریل سنہ 2026ء]])
-
پوسٹر: شہید وطن، کمانڈر تنگسیری؛ ڈیزائنر: مجتبیٰ حسن زادہ۔
حوالہ جات
- ↑ «انتصاب فرماندہ نیروی دریایی و معاون ہماہنگکنندہ سپاہ»، دفتر حفظ و نشر آثار آیتاللہ خامنہای۔
- ↑ «بیانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بمناسبت شہادت دریابان پاسدار شہید علیرضا تنگسیری»، سپاہ نیوز؛ «دریابان پاسدار علیرضا تنگسیری بہ شہادت رسید»، خبرگزاری مہر۔
- ↑ «علیرضا تنگسیری کیست؟»، رویداد24 ویب سائٹ۔
- ↑ «علیرضا تنگسیری کیست؟»، رویداد24 ویب سائٹ۔
- ↑ «تنگہ ہرمز بستہ شد»، شبکہ العالم؛ «لحظہ تاریخی دستور سردار تنگسیری برای بستہ شدن تنگہ ہرمز»، اقتصاد آنلاین۔
- ↑ «بیانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بمناسبت شہادت دریابان پاسدار شہید علیرضا تنگسیری»، سپاہ نیوز؛ «دریابان پاسدار علیرضا تنگسیری بہ شہادت رسید»، خبرگزاری مہر۔
- ↑ «پیام رہبر معظم انقلاب اسلامی در پی شہادت دریابان علیرضا تنگسیری»، خبرگزاری مہر۔
- ↑ «پیام تسلیت دکتر پزشکیان در پی شہادت سردار رشید اسلام علیرضا تنگسیری»، پایگاہ اطلاع رسانی ریاست جمہوری؛ «دنیا اثرات درخشان شہید تنگسیری را در تنگہ ہرمز میبیند»، پایگاہ اطلاع رسانی محمدباقر قالیباف؛ «پیام رئیس قوہ قضاییہ بہ مناسبت شہادت سرافرازانہ دریابان پاسدار تنگسیری»، خبرگزاری میزان۔
- ↑ «پیام فراجا در پی شہادت سردار تنگسیری»، خبرگزاری آنا؛ «واکنش شخصیتہا و نہادہا بہ شہادت سردار شہید علیرضا تنگسیری»، خبرگزاری شبستان۔
- ↑ «اعلام زمان تشییع و خاکسپاری دریابان شہید علیرضا تنگسیری»، آرمان ملی نیوز ویب سائٹ۔
- ↑ «شہید علیرضا تنگسیری حین انجام خدمت در حرم امام رضا(ع)»، خبر آنلاین۔
- ↑ «علیرضا تنگسیری کیست؟»، رویداد24 ویب سائٹ۔
- ↑ «علیرضا تنگسیری کیست؟»، رویداد24 ویب سائٹ۔
مآخذ
- «انتصاب فرماندہ نیروی دریایی و معاون ہماہنگکنندہ سپاہ» (سپاہِ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر اور سپاہ کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کی تقرری)، دفتر حفظ و نشر آثار آیتاللہ خامنہای، تاریخ درج مطلب: 23 اگست 2018ء، تاریخ مشاہدہ: 30 مارچ 2026ء۔
- «اعلام زمان تشییع و خاکسپاری دریابان شہید علیرضا تنگسیری»(شہید دریابان علی رضا تنگسیری کی تشییع اور تدفین کے وقت کا اعلان)، آرمان ملی خبری ویبسائٹ، تاریخ درج مطلب: 1 اپریل 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 5 اپریل 2026ء
- «بیانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بمناسبت شہادت دریابان پاسدار شہید علیرضا تنگسیری»(شہید دریابان پاسدار علی رضا تنگسیری کی شہادت کے موقع پر سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کا بیانیہ)، سپاہ نیوز، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026، تاریخ مشاہدہ: 19 اپریل 2026ء۔
- «پیام فراجا در پی شہادت سردار تنگسیری»(سردار تنگسیری کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی انتظامی پولیس کمان کا تعزیتی پیغام)، آنا خبر رساں ایجنسی، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔
- «پیام رئیس قوہ قضاییہ بہ مناسبت شہادت سرافرازانہ دریابان پاسدار تنگسیری»(شہید دریابان پاسدار تنگسیری کی باعزت شہادت کے موقع پر سربراہِ عدلیہ کا تعزیتی پیغام)، میزان خبر رساں ایجنسی، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔
- «پیام تسلیت دکتر پزشکیان در پی شہادت سردار رشید اسلام علیرضا تنگسیری»(اسلام کے عظیم سپہ سالار علی رضا تنگسیری کی شہادت پر صدر مملکت جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر پزشکیان کا تعزیتی پیغام)، صدرِ جمہوریہ کا اطلاع رسانی مرکز، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ:12 اپریل 2026ء۔
- «پیام تسلیت رئیس مجلس در پی شہادت سردار علیرضا تنگسیری، فرماندہ نیروی دریایی سپاہ پاسداران»(شہید علی رضا تنگسیری، کمانڈرِ بحریۂ سپاہِ پاسداران کی شہادت پر مجلس کے سربراہ کا تعزیتی پیغام)،محمد باقر قالیباف کی اطلاع رسانی ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔
- «تنگہ ہرمز بستہ شد»(آبنائے ہرمز کو بند کردیا گیا)، شبکہ العالم، تاریخ درج مطلب: 28 فروری 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔
- «دریابان پاسدار علی رضا تنگسیری بہ شہادت رسید»(بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسری شہید ہوگئے)، مہر خبر رساں ایجنسی، 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 30 مارچ 2026ء۔
- « شہید علیرضا تنگسیری حین انجام خدمت در حرم امام رضا(ع)»(شہید علی رضا تنگسیری حرم امام رضاؑ میں خدمت کرتے ہوئے )، خبر آنلاین، 30 مارچ 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 30 مارچ 2026۔
- «علیرضا تنگسیری کیست؟| فرماندہ میدانی جنگ و معمار قدرت دریایی سپاہ»(علیرضا تنگسیری کون تھے؟ | میدان جنگ کے سپہ سالار اور سپاہ کی بحری طاقت کے معمار)، رویداد24 ویب سائٹ، 1 فروری 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 30 مارچ 2026۔
- «لحظہ تاریخی دستور سردار تنگسیری برای بستہ شدن تنگہ ہرمز»(سردار تنگسیری کا آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا تاریخی حکم دینے کا لمحہ)، اقتصاد آنلاین، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔
- ٰ«واکنش شخصیتہا و نہادہا بہ شہادت سردار شہید علیرضا تنگسیری»(سردار شہید علی رضا تنگسیری کی شہادت پر شخصیات اور اداروں کا ردِعمل)، شبستان کؓر رساں ایجنسی، تاریخ درج مطلب: 30 مارچ 2026، تاریخ مشاہدہ: 12 اپریل 2026ء۔