محمد تقی مجلسی

ویکی شیعہ سے
(محمدتقی مجلسی سے رجوع مکرر)
محمد تقی مجلسی
مقبرہ محمد تقی و محمد باقر مجلسی
کوائف
مکمل ناممحمد تقی مجلسی
لقب/کنیتمجلسی اول
تاریخ وفات11 شعبان 1070ھ
مدفناصفہان
علمی معلومات
اساتذہشیخ بہائی، میر داماد
شاگردمحمد باقر مجلسی، آقا حسین خوانساری
تالیفاتروضۃ المتقین، لوامع صاحبقرانی، حلیۃ المتقین، شرح صحیفہ سجادیہ
خدمات


محمد تقی بن مقصود علی اصفہانی (1003 - 1070 ھ) مجلسی اول کے نام سے مشہور، علامہ محمد باقر مجلسی کے والد اور گیارہویں صدی ہجری کے شیعہ علما میں سے ہیں۔ ان کی تالیفات میں سے روضۃ المتقین اور لوامع صاحبقرانی جیسی کتابیں مشہور ہیں۔ مجلسی نے اصفہان اور نجف میں تعلیم حاصل کی۔ وہ اصفہان کی جامع مسجد میں علوم دینی کی تدریس کیا کرتے تھے اور اپنے اساتذہ شیخ بہائی اور میر داماد کے بعد آپ اس مسجد میں امامت جمعہ کا فریضہ ادا کرتے تھے۔

سوانح عمری

مجلسی خاندان کا شمار صفویہ دور کے برجستہ علمی گھرانوں میں ہوتا تھا۔ محمد تقی سن 1003ھ میں صفویوں کے دار الحکومت اصفہان میں متولد ہوئے۔[1] ان کے والد ملا علی مجلسی شیعہ علما میں سے تھے۔ والد کی طرف سے ان کا سلسلہ نسب ابو نعیم اصفہانی اور والدہ کی طرف سے محمد بن حسن نطنزی تک پہچتا ہے۔[2] وہ شعر و سخن کا ذوق رکھتے تھے اور مجلسی ان کا تخلص تھا۔ 1034 ھ میں 31 سال کی عمر میں انہوں نے نجف کا سفر کیا اور 33 سال کی عمر میں سید شرف الدین علی شولستانی سے جو حوزہ علمیہ نجف کے محدثین میں سے تھے، اجازہ حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ اصفہان لوٹ آئے اور وہاں جامع مسجد میں تدریس علوم دینی میں مشغول ہو گئے۔[3] شیخ بہائی اور میر داماد کے بعد وہ پہلی فرد تھے جنہوں نے وہاں نماز جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔ 11 شعبان 1070 ھ میں آپ نے اصفہان میں وفات پائی[4] اور اس کی جامع مسجد میں دفن ہوئے۔[5]

صاحب روضات کے مطابق، محمد باقر مجلسی نے اپنے والد سے بہت سی کرامات نقل کی ہیں۔[6] اسی طرح سے خوانساری کے بقول وہ پہلے عالم تھے جنہوں نے صٖفویہ کے ظہور کے بعد حدیث شیعہ کی نشر و اشاعت کی۔[7]

اساتذہ

  • ان کے والد
  • ملا عبدالله شوشتری
  • شیخ بہائی
  • میر داماد
  • امیراسحاق استرآبادی[8]

شاگرد

  • آقا حسین خوانساری[9]
  • سید عبدالحسین خاتون آبادی
  • سید نعمت الله جزائری
  • ملا میرزای شیروانی
  • ملا محمد صالح مازندرانی
  • ملا محمد صادق کرباسی
  • سید شرف الدین علی گلستانه
  • ملا عزیزاللَّه مجلسی
  • ملا عبداللَّه مجلسی
  • میرزا ابراهیم اردکانی یزدی
  • مولا ابوالقاسم بن محمد گلپایگانی
  • بدرالدین بن احمد عاملی
  • میرزا تاج الدین گلستانه
  • محمد باقر مجلسی[10]

تصنیفات

کتاب روضۃ المتقین

مجلسی اول کی بعض تالیفات موجود ہیں۔

شیخ طوسی کی کتاب تہذیب الاحکام پر تحریر ہونے والی بہترین شرحوں میں سے ہے۔[11] یہ شرح بارہا طبع ہو چکی ہے۔ اس کا جدید ایڈیشن 14 جلدوں میں شائع ہوا ہے۔

قبر محمد تقی مجلسی

لوامع صاحبقرانی، شرح فقیہ کے نام سے مشہور ایک فقہی کتاب ہے جو فارسی میں ہے۔ یہ کتاب شیخ صدوق کی من لا یحضرہ الفقیہ کی شرح اور ترجمہ کے طور پر تحریر کی گئی ہے۔ مولف نے اس کتاب میں پیچیدہ علمی اصطلاحات و مباحث کے تذکرہ سے پرپیز کیا ہے اور محض فارسی شرح اور کہیں کہیں پر سند کی مختصر توضیحات اور اعتراضات و شبہات کے جوابات پر اکتفا کیا ہے ۔

  • ریاض المؤمنین در شرح صحیفه سجادیه
  • چهل حدیث از معصومین
  • شرح زیارت جامعه
  • شرح حدیث همّام
  • حدیقة المتقین، رساله عملیه تا آخر مبحث روزه[12]
  • مطالع الانوار در نماز جمعه[13]

میرزا عبد اللہ آفندی نے ان کی تالیفات میں رضاعت کے موضوع پر ایک کتاب اور حقوق والدین کے عنوان سے ایک مختصر رسالہ کا ذکر کیا ہے۔[14]

اولاد

  • عزیز الله مجلسی
  • عبدالله مجلسی[15] نے ہندوستان کا سفر کیا اور وہیں 1084 کے قریب وفات پائی۔[16]
  • محمد باقر مجلسی (مجلسی دوم)، بحارالانوار کے مولف۔
  • آمنه بیگم، ملا صالح مازندرانی شارح اصول کافی کی زوجہ۔[17]
  • محمد علی استرآبادی کی زوجہ۔[18]
  • ملا میرزا محمد شیروانی کی زوجہ۔
  • میرزا کمال الدین محمد فسائی شارح شافیه کی زوجہ۔[19]

حوالہ جات

  1. روضات الجنات، ج2، ص123
  2. اعیان الشیعه، ج9، ص192؛ روضات الجنات، ج2، ص119
  3. روضات الجنات، ج2، ص123
  4. ریاض العلماء، ج5، ص47
  5. روضات الجنات، ج2، ص122؛ اعیان الشیعه، ج9، ص192
  6. روضات الجنات، ج2، ص121
  7. اعیان الشیعه، ج9، ص193، روضات الجنات، ج2، ص118
  8. روضات الجنات، ج2، ص120؛ اعیان الشیعه، ج9، ص192
  9. روضات الجنات، ج2، ص119
  10. زندگینامه محمد تقی مجلسی
  11. روضات الجنات، ج2، ص122
  12. روضات الجنات، ج2، ص-120،119؛ اعیان الشیعه، ج9، ص192
  13. روضات الجنات، ج2، ص122؛ اعیان الشیعه، ج9، ص192
  14. ریاض العلماء، ج5، ص47
  15. اعیان الشیعه، ج9، ص192
  16. خاندان مجلسی
  17. روضات الجنات، ج2، ص88، ص119؛ اعیان الشیعه، ج9، ص193
  18. روضات الجنات، ج2، ص88
  19. فرزندان مجلسی

مآخذ

  • خوانساری، روضات الجنات، مکتبة اسماعیلیان، قم۔
  • امین، سید محسن، اعیان الشیعه، تحقیق: حسن امین، دارالتعارف، بیروت، 1406ھ/1986ء۔
  • افندی اصفهانی، میرزا عبدالله، ریاض العلماء و حیاض الفضلاء، تحقیق، محمود مرعشی، مکتبة خیام، قم، 1401ھ۔