بجدل بن سلیم کلبی

ویکی شیعہ سے
(بجدل ابن سلیم قلبی سے رجوع مکرر)

بجدل بن سلیم کلبی واقعہ کربلا میں عمر بن سعد کے لشکر کا فرد تھا جس نے امام حسینؑ کی شہادت کے بعد، انگوٹھی کے لالچ میں آپؑ کی انگلی کو کاٹ لیا تھا. اسے قیام مختار میں گرفتار کیا گیا، اور مختار کے حکم پر پہلے اس کی انگلیاں اور پھر دونوں پاؤں کاٹے گئے اور اپنے ہی خون میں نہا کر جان دے دی.[1] یہ متاخر مآخذ میں ذکر ہوا ہے [2] لیکن پہلے مآخذ میں اس کے واقعہ کربلا میں حاضر ہونے کے بارے میں کچھ ذکر نہیں ہوا.

حوالہ جات

  1. مجلسی، بحارالانوار، ج۴۵، ص۵۷؛ ابن طاؤس، اللہوف، ص۱۳۰؛ ابن نما، ذوب‌النضار، ص۱۲۳.
  2. ابن نما، مثیرالحزان، ص۷۶؛ ابن نما، ذوب‌النضار، ص۱۲۳.

مآخذ

  • ابن نما حلی، ذوب‌النضار فی شرح الثار، مؤسسہ النشر الاسلامی، قم، ۱۴۱۶ق.
  • ابن نما حلی، مثیرالأحزان، انتشارات مدرسہ امام مہدی(عج)، قم، ۱۴۰۶ق.
  • مجلسی، بحارالأنوار، مؤسسۃ الوفاء، بیروت، ۱۴۰۴ق.
  • ابن طاوس، علی بن موسی، اللہوف، انتشارات جہان، تہران، ۱۳۴۸ش.