مندرجات کا رخ کریں

ادب الطف (کتاب)

ویکی شیعہ سے
(ادب الطف سے رجوع مکرر)
أدب الطّف
أدب الطّف او شعراء الحسين من القرن الاول الهجری حتی القرن الرابع عشر
مؤلفجواد شبر
مترجمعباس جلالی، ترجمہ: بعنوان سلحشوران طف
مقام اشاعتبیروت
زبانعربی
موضوعموسوعہ اشعار حسینی
ناشردار المرتضی
تاریخ اشاعت1409 ه‍ ق


أدب الطّف او شعراء الحسين من القرن الاول الهجری حتی القرن الرابع عشر عربی زبان میں 10 مجلدات پر مشتمل مجموعہ ہے جس میں امام حسین علیہ السلام کی شان میں کہے گئے اشعار اور ان شعراء کا تعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے گذشتہ 14 صدیوں کے دوران آپ(ع) کی شان میں اشعار لکھے ہیں۔ اس مجموعے کے مؤلف معاصر عرب مؤلف جواد شبر ہیں۔

کتاب کا تعارف

"طف" سرزمین کربلا کا نام ہے اور کتاب کے نام کے معنی انقلاب عاشورا سے متعلق ادبیات کے ہیں۔

مؤلف نے اس مجموعے میں امام حسین علیہ السلام کے مختصر حالات زندگی اور واقعۂ عاشورا پر مختصر روشنی ڈالنے کے بعد تاریخی ترتیب کے ساتھ پہلی صدی ہجری سے لے کر چودہویں صدی ہجری تک کے شعراء اور مرثیہ نگاروں کا تذکرہ کیا ہے اور جہاں کسی شاعر نے اپنے اشعار یا مرثیے میں کسی فرد یا افراد کا نام لیا ہے تو مؤلف نے اس فرد یا افراد کے حالات زندگی بھی بیان کئے ہیں۔

اس کتاب کے مؤلف "جواد شبر" کے کہنے کے مطابق یہ کتاب درحقیقت واقعۂ عاشورا سے متعلق شیعہ ادب، جذبات اور عقائد کو بیان کرتی ہے جو شاعرانہ زبان میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔[1]

مؤلف کتاب کے دیباچے میں رقمطراز ہیں: نہ تو میں تمام حسینی اشعار کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نہ ہی میں ایسا کرسکتا تھا بلکہ میرا مقصد اس قسم کی شاعری کے نمونے پیش کرنا تھے۔[2]

محمد جواد مغنیہ نے اس کتاب پر مقدمہ رقم کیا ہے اور لکھتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی عزا میں کہے گئے اشعار کو رمزی اشعار قرار دیتے ہیں جن میں ہر زمانے میں اور ہر مقام پر ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کی طرف اشارے ملتے ہیں۔[3]

یہ کتاب سنہ 1409 ہجری قمری میں بیروت کے دار المرتضی سے شائع ہوئی ہے۔

حوالہ جات

  1. شبر، ادب الطف، ج1، ص17۔
  2. شبر، ادب الطف، ج1، ص17۔
  3. شبر، ادب الطف، ج1، ص7۔

مآخذ

  • شبر، جواد، ادب الطف او شعراء الحسین، بیروت، دار المرتضی، ۱۴۰۹ه‍