فطرس میڈیا سٹڈیز سنٹر
اسلامی اور شیعہ فلموں کی تیاری کا مرکز | |
---|---|
عمومی معلومات | |
تاسیس | 2008ء |
نوعیت | اسلامی اور شیعہ تہذیب کا تعارف |
ہدف | شیعہ شناخت کی یاد دہانی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور بین المذاہب مکالمہ |
ہیڈ کوارٹر | ایران |
دیگر اسامی | فطرس میڈیا |
فُطرُس میڈیا سٹڈیز سنٹر یا فُطرُس میڈیا، اسلامی اور شیعہ تہذیب سے متعلق فلم اور مختصر ویڈیو کلپ تیار کرنے کا مرکز ہے جسے سنہ 2008ء کو ایران میں قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز کے اعلان کردہ اہداف یہ ہیں: شیعہ برادری کو شیعہ شناخت کی یاد دہانی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور بین المذاہب مکالمہ۔
اسلام اور شیعیت کی اہم شخصیات جیسے پیغمبر اسلامؐ کی بیٹی حضرت فاطمہ(س)، پیغمبر اسلام کی زوجہ حضرت خدیجہ(س)، وحید بہبہانی اور حسن شہات کی زندگی کے بارے میں مختصر فلموں کی تیاری کے علاوہ داعش، حسن یمانی اور سنہ 1216 ہجری میں وہابیوں کی طرف سے کربلا پر کئے گئے حملے کے بارے میں بھی فلمیں بنائی گئی ہیں ان کے علاوہ اربعین پیدل مارچ کی دو تصویری نمائشیں بھی منعقد کی جا چکی ہے۔
اقدامات اور آثار
فطرس میڈیا نے دنیا والوں کو اسلامی اور شیعہ ثقافت سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف اقدامات انجام دیا ہے من جملہ ان میں فلمیں اور مختصر و طویل دستاویزی فلمیں وغیرہ شامل ہیں اسی طرح اربعین پیدل مارچ کی تصویری نمائش بھی ایران میں منعقد کی چکی ہے۔
دستاویزی فلمیں
فطرس میڈیا سنٹر کی جانب سے تیس سے زیادہ مختصر اور طویل دستاویزی فلمیں بنائی گئی ہیں؛[1] ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:
- «چرچ میں فاطمیہ»، عیسائی تاریخی سے حضرت فاطمہ کی شہادت کے بارے میں دستاویزی سند۔[2]
- «یہاں زمانہ رکا ہوا ہے»، داعش کی افراطی گری اور یورپ میں اسلامو فوبیا کے بارے میں دستاویزی فلم۔[3]
- "کربلا پر ہجوم"، عربی زبان میں وہابیوں کی طرف سے کربلا پر حملہ کے بارے میں دستاویزی فلم۔[4]
- «المدعی» عربی زبان میں دس قسطوں پر مشتمل دستاویزی فلم جو ظہور امام زمانہ کے جھوٹے دعویداروں خاص کر حسن یمانی کے بارے میں ہے۔[5]
- «الوحید البہبہانی» عربی زبان میں وحید بہبہانی کی طرف سے اصول فقہ کے احیا اور اخباریت کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے بارے میں۔[6]
- آلبانی زبان میں حضرت عباس کے مقام و مرتبے کے بارے میں مختصر دستاویزی فلم [7]
- فارسی زبان میں مختصر "ملکہ اسلام" دستاویزی فلم جو حضرت خدیجہ کی زندگی اور ان کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ کی حمایت کے بارے میں ہے۔[8]
- "حسن شحاتہ"، فارسی دستاویزی فلم جس میں حسن شحاتہ کی زندگی اور شیعیان مصر کے لئے ان کی خدمات کے بارے میں ہے۔[9]
- «خون، اشک، آسمان» فارسی زبان میں دستاویزی فلم جو عاشورا کے دن خون کی بارش کی صحت و سقم کے بارے میں ہے۔[10]
- "عقیق خاکی" فارسی زبان میں شیعہ علماء من جملہ سید احمد فقیہ امامی کے بارے میں دستاویزی فلم،[11]
اربعین پیدل مارچ کی تصویری نمائش
فطرس میڈیا سنٹر نے سنہ 2017ء کو انگلستان اور اٹلی کی دو فوٹوگرافروں کو ایران مدعو کر کے ان کی تصاویر کی دو نمائشیں منعقد کی جنہیں انہوں نے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کے موقع پر کھینچی تھی۔[12] اسی طرح سنہ 1398ہجری شمسی میں بھی تہران میں دو اسپانوی فوٹوگرافروں کی اربعین پیدل مارچ کی تصاویر کی نمائش منعقد کی۔[13]
حوالہ جات
- ↑ «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا۔
- ↑ «ویدیو/ فیلم مستند "فاطمیہ در کلیسا"؛ روایتی از یک سند مشترک فرہنگی بین اسلام و مسیحیت دربارہ شہادت حضرت صدیقہ طاہرہ(س)»، خبرگزاری ابنا۔
- ↑ «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا۔
- ↑ «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا؛ «إيران تعرض فيلما يندد بالدولۃ السعوديۃ الأولى والحركۃ الوہابيۃ ويعرض لـ"الہجوم على كربلاء"»، سایت سیانان عربی۔
- ↑ «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا۔
- ↑ «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا۔
- ↑ «مقام حضرت عباس(ع) در اروپا +فیلم»، در سایت پارسینہ۔
- ↑ «مستند ملکہ اسلام (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز۔
- ↑ «مستند حسن شحاتہ (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز۔
- ↑ «مستند خون اشک آسمان»، در سایت رہیافتہہا؛ «مستند خون۔اشک۔آسمان (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز۔
- ↑ «عقیق خاکی 1 (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز۔
- ↑ «روایتی ہنرمندانہ از ہجرتی عاشقانہ»، در سایت الأمۃ۔
- ↑ «نمایشگاہ عکس با اربعین زندہ شو»، در خبرگزاری ایکنا۔
مآخذ
- «إيران تعرض فيلما يندد بالدولۃ السعوديۃ الأولى والحركۃ الوہابيۃ ويعرض لـ"الہجوم على كربلاء"»، سایت سیانان عربی، تاریخ درج مطلب: 22 اکتبر 2015م، تاریخ مشاہدہ: 14 آبان 1400ہجری شمسی۔
- «تولید 32 عنوان فیلمِ مستند بلند بہ چہار زبان زندہ دنیا توسط فطرس مدیا»، در سایت شفقنا، تاریخ درج مطلب: 6 مہر 1398ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «روایتی ہنرمندانہ از ہجرتی عاشقانہ»، در سایت الأمۃ، تاریخ درج مطلب: 7 اسفند 1397ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «عقیق خاکی 1 (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز، تاریخ درج مطلب: 16 نوامبر 2014م، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مستند حامی (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز، تاریخ درج مطلب: 17 نوامبر 2014م، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مستند حسن شحاتہ (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز، تاریخ درج مطلب: 11 دسامبر 2014م، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مستند خون۔اشک۔آسمان (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز، تاریخ درج مطلب: 21 نوامبر 2014م، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مستند خون، اشک، آسمان»، در سایت رہیافتہہا، تاریخ درج مطلب: 26 مہر 1395ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مستند ملکہ اسلام (دانلود رایگان)»، در سایت مستندز، تاریخ درج مطلب: 28 دسامبر 2014م، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «مقام حضرت عباس(ع) در اروپا+فیلم»، در سایت پارسینہ، تاریخ درج مطلب: 25 مرداد 1397ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔
- «نمایشگاہ عکس با اربعین زندہ شو»، در خبرگزاری ایکنا، تاریخ درج مطلب: 17 مہر 1398ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 9 فروردین 1399ہجری شمسی۔