ویکی شیعہ:Featured articles/2023/46
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، (5 بعثت -11ھ) پیغمبر اکرمؐ کی بیٹی، امام علیؑ کی زوجہ اور حسنین کریمین کی والدہ ماجدہ ہیں۔ حضرت فاطمہؑ واحد خاتون ہیں جو نجران کے عیسائیوں سے مباہلہ میں پیغمبر اکرمؐ کے ہمراہ تھیں۔
سورہ کوثر، آیت تطہیر، آیت مودت، آیت اطعام اور حدیث بِضعہ آپؑ کی شان اور فضیلت میں وارد ہوئی ہیں۔
آپ نے خطبہ فدکیہ میں غصب خلافت کی حقیقت بیان فرمائی ہیں۔ پیغمبر اکرمؐ کی وفات کے فوراً بعد خلیفہ وقت کے کارندوں کی طرف سے آپ کے گھر پر لائے گئے ہجوم میں زخمی ہوئیں اور مختصر عرصے کے بعد 3 جمادی الثانی سنہ 11 ہجری کو مدینہ میں شہید ہو گئیں۔ دختر پیغمبرؐ کو ان کی وصیت کے مطابق رات کی تاریکی میں دفن کیا گیا اور ان کی قبر آج بھی مخفی ہے۔