ویکی شیعہ:Do you know/2024/04
Appearance
- ... کہ کعبہ کا دروازہ شروع میں زمین سے ملا ہوا تھا لیکن قریش نے کعبے کی تعمیر کے دوران اس کو اونچا کردیا تاکہ آسانی کے ساتھ ہر کوئی کعبے میں داخل نہ ہوسکے؟
- ... کہ صدام حسین اور بعث پارٹی کے اکثر حامی، اسلام کو ایک عربی دین اور تحریک سمجھتے تھے اور ان کا مقصد عربیت کو کامل کرنا تھا؟
- ... کہ حجر الاسود (تصویر میں) کے صرف کچھ چھوٹے ٹکڑے رہ گئے ہیں ان میں سے سب سے بڑا ٹکڑا خرما کے ایک دانے کے برابر ہے؟
- ... کہ حرام مہینوں میں جنگ کرنا اسلام آنے سے پہلے بھی حرام تھا اور اسلام نے اسی کی تائید کی ہے؟
- ... کہ شاہ نجف امام باڑہ لکھنو کی آثار قدیمہ میں شمار ہوتا ہے اور اسے امیرالمومنین کے حرم کے شبیہ بنایا گیا تاکہ جو لوگ نجف نہیں جاسکتے ہیں وہ یہی آکر زیارت کرسکیں؟
- ... کہ مستحب نمازوں کو شیعہ فقہا کے فتوے کے مطابق جماعت کے ساتھ نہیں پڑھ سکتے ہیں؟