ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/33

ویکی شیعہ سے

حضرت زینب سلام اللہ علیہا (5 یا - 62ھ) امام علی علیہ السلام و حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا کی بیٹی ہیں۔ حضرت زینب کے شوہر عبداللہ بن جعفر تھے۔ احادیث کے مطابق حضرت زینب کا نام پیغمبر اسلامؐ نے انتخاب کیا تھا۔ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے دور خلافت میں آپ کوفہ میں خواتین کے لئے تفسیر قرآن کا درس دیتی تھیں۔

واقعہ کربلا میں آپ اپنے بھائی امام حسینؑ کے ساتھ موجود تھیں۔ عاشورا کے دن آخری وداع میں امام حسینؑ نے حضرت زینب سے نماز شب میں آپ کے لئے دعا کرنے کی سفارش کی۔ کربلا میں جنگ کے خاتمے کے بعد حضرت زینب کو دوسرے اسیروں کے ساتھ اسیری کی حالت میں کوفہ پھر وہاں سے شام بھیجی گئیں۔

مزید...