ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/23

ویکی شیعہ سے

ابو الحسن علی بن موسی الرضا (148-203ھ)، امام رضا علیہ السلام کے نام سے معروف، شیعوں کے آٹھویں امام ہیں۔ امام محمد تقیؑ سے منقول ایک حدیث کے مطابق امام رضا علیہ السلام کو "رضا" کا لقب خدا کی طرف سے عطا ہوا ہے۔ اسی طرح آپ عالم آل محمد کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

امام رضاؑ 183ھ سے 20 سال کی مدت تک منصب امامت پر فائز رہے۔ آپ کی امامت عباسی کے تین خلفاء ہارون الرشید (10 سال)، محمد امین (تقریبا 5 سال) اور مأمون عباسی (5 سال) کی حکومت پر محیط تھی۔

امام رضاؑ عباسی خلیفہ مامون کے حکم پر خراسان کا سفر کرنے سے پہلے مدینہ میں مقیم تھے۔ 200 یا 201ھ کو مامون کے حکم پر آپ کو مدینہ سے خراسان لایا گیا اور مامون کی ولایت عہدی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔ امامؑ نے مدینہ سے خراسان جاتے ہوئے نیشاپور کے مقام پر ایک حدیث ارشاد فرمائی جو حدیث سلسلۃ الذہب کے نام سے مشہور ہے۔ مامون نے اپنے خاص مقاصد کی خاطر مختلف ادیان و مذاہب کے اکابرین کے ساتھ آپ کے مناظرے کروائے جس کے نتیجے میں یہ سارے اکابرین آپ کی فضیلت کے معترف ہوئے۔ ان مناظروں میں سے بعض طبرسی کی کتاب الاحتجاج میں نقل ہوئے ہیں۔

مشہور یہ ہے کہ امام رضاؑ 203ھ ماہ صفر کے آخری ایام میں 55 سال کی عمر میں مأمون عباسی کے ہاتوں شہر طوس میں شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوئے اور آپ کو شہر طوس کے ایک گاؤوں سناباد میں بقعہ ہارونیہ میں دفن کیا گیا۔ اس وقت امام رضا کا حرم ایران کے شہر مشہد میں لاکھوں مسلمانوں کی زیارتگاہ ہے۔

مزید...