ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/42

ویکی شیعہ سے

فتوا مکلف کی شرعی زمہ داری کے بارے میں مجتہد یا مرجع تقلید کے نظر کو کہا جاتا تھا جو ادلہ اربعہ (قرآن، سنت، اجماع اور عقل) سے استنباط کرتے ہیں۔ شیعہ فقہاء کے مطابق عدالت، شیعہ اثناعشری ہونا، اعلم ہونا، حلال‌زادہ اور شرعی حکم کے استبناط میں درکار علوم اور طریقوں سے آشنا ہونا فتوا دینے والے کی شرائط میں سے ہیں۔

بیشتر اوقات فتوا، واجب، حرام، مکروہ، مستحب اور مباح جیسے الفاظ میں بیان ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھار فتوی «اقوی یہ ہے»، «بنا براقوی» و «اظہر یہ ہے» جیسے الفاظ میں بھی بیان ہوتے ہیں۔ نیز مفتی کی زبان سے سننا، دو عادل کی گواہی، یا ایک عادل کی گواہی یا مورد اطمینان فرد کی طرف سے خبر پہنچنا، یا توضیح المسائل میں فتوے کا ملنا، فتوا تک رسائی کے طریقوں میں سے ہیں۔

فتوی اور حکم کے فرق کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فتوا مجتہد کی طرف سے تمام مقلدوں کے لئے بیان ہونے والا کلی حکم ہے؛ لیکن حکم، حاکم کا وہ حکم ہے جو کسی خاص کام کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بیان ہوتا ہے اور وہ تمام لوگ جن کے لئے یہ حکم صادر ہوا ہے ان پر اس کا ماننا واجب ہے۔

شیعہ فقہا کی طرف سے صادر ہونے والے بعض فتوے مندرجہ ذیل ہیں: تحریم تنباکو، داعش کے خلاف جہاد اور اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہونا۔

مزید