ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/37
زیارت عاشورا وہ زیارت ہے جسے عاشورا کے دن امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کی زیارت کی خاطر پڑھی جاتی ہے۔ زیارت حدیث قدسی ہے جو امام محمد باقرؑ سے نقل ہوئی ہے۔ اس زیارت کی سند کو صحیح اور چھان بین سے بے نیاز قرار دی گئی ہے۔
احادیث کے مطابق اس زیارت کے بہت سارے آثار اور برکات ہیں۔ امام صادقؑ سے صفوان نے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: جب بھی کوئی حاجت پیش آئے تو اس زیارت اور اس کے بعد دعائے علقمہ کو پڑھ کر خدا سے اپنی حاجت طلب کرو تو وہ پوری ہوگی۔
بعض محققین اس بات کے معتقد ہیں کہ اس زیارت کا وہ حصہ جو لعن پر مشتمل ہے، وہ اس زیارت کے قدیمی نسخوں میں موجود نہیں تھا۔ بعض شیعہ علماء نے اس کا جواب دیا ہے۔ زیارت عاشورا کے بارے میں مختلف کتابیں لکھی گئی ہیں من جملہ ان میں ابو الفضل تہرانی کی کتاب شفاء الصدور اور سید عزالدین حسینی زنجانی کی کتاب شرح زیارت عاشورا کا نام لیا جا سکتا ہے۔ مزید