ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/15

ویکی شیعہ سے

یوم شک ایک فقہی اصطلاح ہے جو ہجری کیلنڈر کے اس دن کو کہا جاتا ہے جس کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ یہ پچھلے مہینے کی آخری تاریخ ہے یا اگلے مہینے کی پہلی تاریخ۔ اس دن کے بارے میں یہ شک، چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ احتمال دیا جاسکتا ہے کہ چاند موجود ہونے کے باوجود مختلف عوامل کی وجہ سے نظر نہ آیا ہو۔ یوم الشک کی اصطلاح شعبان کی آخری تاریخ اور رمضان کی پہلی تاریخ کے بارے میں مشہور ہے۔ فقہاء اپنی فقہی کتابوں میں اس دن سے متعلق مخصوص احکام ذکر کرتے ہیں۔

مسلمان ہر مہینے کی پہلی اور آخری تاریخ خاص کر ماہ رمضان کی پہلی اور آخری تاریخ کے اثبات میں خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ کیونکہ ممکن ہے پہلی صورت میں شک کی وجہ سے شعبان کی آخری تاریخ سمجھ کر روزہ نہ رکھیں جبکہ حقیقت میں وہ رمضان کی پہلی تاریخ ہو اور اسی طرح دوسری صورت میں رمضان کی آخری تاریخ سمجھ کر روزہ رکھیں جبکہ حقیقت میں وہ شوال کی پہلی تاریخ اور عید فطر کا دن ہو جس دن روزہ رکھنا حرام ہے

مزید پڑھئے