ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/41

ویکی شیعہ سے

سَلَفیہ یا سلفی‌ گری اہل سنت میں پیدا ہونے والے اس مذہبی اور سماجی تفکر کو کہا جاتا ہے جو مسلمانوں کی مشکلات کا حل سَلَف (قدیم مسلمانوں) کی پیروی میں ڈھونڈتے ہیں۔ سلفیہ پیغمبر اسلامؐ سے منسوب ایک حدیث سے استناد کرتے ہوئے اسلامی دور حکومت کی پہلی تین صدیوں کو اسلامی تہذیب کا نمونہ قرار دیتے ہیں اور اس دور میں زندگی گزارنے والوں کو دینی امور میں قابل تقلید قرار دیتے ہیں۔

سلفیوں کے مطابق قرآن و سنت کی تفسیر میں صرف اور صرف صحابہ، تابعین اور ان کی پیروی کرنے والوں کی تفسیر معتبر ہے۔ سلفی عقل کو حجت نہیں سمجھتے اس بنا پر دینی تعلیمات کو سمجھنے میں صرف اور صرف قرآنی آیات اور پیغمبر اکرمؐ کی احادیث پر تکیہ کرتے ہیں۔

توحید پر سلفیوں کے اعتقاد کے مطابق بہت سارے مسلمان مشرک‌ ہیں۔ ابن‌تیمیہ، ابن‌قیم جوزیہ، محمد بن عبدالوہاب، محمد شوکانی اور رشید رضا اس فرقے کے اہم ترین نظریہ‌پردازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دور حاضر کے مشہورترین سلفی فرقوں میں وہابیت، اِخوان‌المسلمین اور دیُوبندیہ کا نام لیا جا سکتا ہے۔

دور حاضر کے تکفیری گروه من جملہ طالبان، القاعدہ اور داعش سلفیوں کے انہی اعتقادات کے پیداوار ہیں جو اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ جہاد کرنے کو اپنا وظیفہ سمجھتے ہیں۔

مزید...