ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/31
حج اسلام کے عملی عبادات میں سے ایک واجب عادت ہے جس کے معنی ذی الحجہ کے مہینے میں مکہ جا کر خانہ کعبہ کی زیارت اور اس سے متعلق مخصوص اعمال کو انجام دینا ہے۔ حج کا اجتماع مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے لوگ مکہ میں جمع ہو کر اکھٹے حج کے اعمال بجا لاتے ہیں۔
حج کے کئی اقسام ہیں جن میں سب سے رائج قسم حج تمتع ہے جو ان مسلمانوں پر واجب ہے جو مکہ سے باہر زندگی گزارتے ہیں۔ ہر مسلمان پر زندگی میں صرف ایک دفعہ حج واجب ہوتا ہے۔ عاقل اور بالغ اور حج پر جانے کی استطاعت رکھنا حج کے واجب ہونے کی شرائط میں سے ہیں۔
حج کے قصد سے جب احرام باندھا جاتا ہے تو بعض امور اس شخص (محرِم) پر حرام اور بعض امور کی انجام دہی اس پر واجب ہو جاتی ہے جسے مناسک حج کہا جاتا ہے۔ احرام باندھنا، عرفات اور مشعر میں توقف کرنا، سرزمین منا جانا، رمی جمرات(شیطان کو کنکریاں مارنا)، سعی بین صفا و مروہ، طواف، طواف نساء، نماز طواف نساء، زیارت، نماز طواف اور قربانی وغیرہ حج کے مناسک میں سے ہیں۔