ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/53
حضرت ابراہیم علیہ السلام جو ابراہیم خلیل کے نام سے مشہور ہیں اللہ کے دوسرے اولوالعزم پیغمبر ہیں۔ حضرت ابراہیم بین النہرین میں پیغمبری پر مبعوث ہوئے اور اپنے زمانے کے حکمراں نمرود اور وہاں کے باسیوں کو توحید کی طرف دعوت دی۔ ان کی دعوت پر بہت کم لوگوں نے ایمان لے آیا اور جب حضرت ابراہیم ان کی طرف سے مایوس ہو گئے تو آپ نے فلسطین کی طرف مہاجرت کی۔
قرآن کی آیات کی رو سے ان کی بت پرست قوم نے حضرت ابراہیم کو ان کے بتوں کو توڑنے کے جرم میں آگ میں پھینکا لیکن خدا کے حکم سے آگ ٹھنڈی ہو گئی اور حضرت ابراہیم اس سے بحفاظت باہر آگئے۔
حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق آپ کے دو بیٹے اور جانشین ہیں۔ قوم بنی اسرائیل جس سے خدا کے بہت سارے انبیاء مبعوث ہوئے ہیں، اسی طرح حضرت عیسی کی والدہ ماجدہ حضرت مریم کا نسب حضرت اسحاق کے ذریعے حضرت ابراہیم تک پہنچتا ہے۔ پیغمبر اسلام کا نسب بھی حضرت اسماعیل کے ذریعے حضرت ابراہیم تک پہنچتا ہے۔
قرآن میں خانہ کعبہ کی تعمیر اور لوگوں کو حج کی طرف دعوت دینے کو حضرت ابراہیم کی طرف نسبت دیتے ہوئے انہیں خلیل اللہ یعنی اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ قرآن کے مطابق خدا نے حضرت ابراہم کو مختلف امتحانات میں جملہ اپنے بیٹے کی قربآنی دینے میں مبتلاء کرنے کے بعد آپ کو نبوت کے علاوہ امامت کے مقام پر بھی فائز فرمایا۔