ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/45
نماز جماعت امام جماعت کی اقتدا میں پڑھی جانے والی نماز کو کہا جاتا ہے۔اسلامی عبادات میں اسے افضل ترین عبادت سمجھا جاتا ہے۔ نماز جماعت میں آگے کھڑے ہونے والے شخص کو امام اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھنے والے کو ماموم کہتے ہیں۔
بعض فقہاء کے مطابق جس وقت نماز واجب ہوئی اس وقت اسے جماعت کے ساتھ ہی پڑھی جاتی تھی اور پیغمبر اکرمؐ اور حضرت علیؑ نے اسلام میں پہلی نماز جماعت قائم کیں۔ احادیث میں جماعت کے ساتھ پڑھی جانے والی ایک کعت کو بغیر جماعت کے 25 رکعت کے برابر قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے خاص کر مسجد کے همسایے میں رہنے والوں کیلئے۔
شیعہ نقطہ نگاہ سے نماز جماعت میں شرکت کرنا مستحب مؤکد ہے اور صرف واجب نمازوں جیسے یومیہ نمازیں، نماز آیات، نماز عیدین، نماز میت اور نماز جمعہ کو جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے۔ مشہور شیعہ فقہاء کے نزدیک مستحب نمازوں کو سوائے نماز استسقاء کے جماعت کے ساتھ پڑھنا جائز نہیں۔ اہل سنت نماز تراویح کو جماعت کے ساتھ پڑھتے ہیں لیکن شیعہ اسے بدعت شمار کرتے ہیں۔