ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/42
برکت، اللہ کی ابدی نعمتوں اور بڑھتی ہوئی نیکیوں کا نام ہے۔ یہ لفظ قرآن مجید میں تین مرتبہ ذکر ہوا ہے اور ہر بار اللہ تعالی سے منسوب ہے نیز برکت ایجاد کرنے کو اللہ تعالی ہی پر منحصر کیا گیا ہے۔ انسان کے لیے برکت کے باعث ہونے والی خصوصیات میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں: ایمان و تقوا، استغفار، ذکر، اللہ کی اطاعت، عدالت اور نرم مزاجی جبکہ ان کے مقابلے میں انسان کی بعض عادتیں ایسی بھی ہیں جو انسان کو برکت کے حصول میں رکاوٹ بنتی ہیں جیسے: ارتکاب گناہ اور امر بالمعروف و نہی از منکر کو ترک کرنا۔ قرآن مجید کے مطابق اللہ تعالی کی مخلوقات میں سے بعض کو برکت کی نشانیاں قرار دی گئی ہیں۔ مثلاً بعض انبیاء جیسے حضرت نوح، صالح مومنین، قرآن کریم، بعض اوقات جیسے شب قدر، بعض مکانات، جیسے مکہ اور فطرت کے بعض جلوے جیسے بارش۔