ورلڈ فیڈریشن آف خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت

ویکی شیعہ سے
ورلڈ فیڈریشن آف خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت
خوجہ ورلڈ فیڈریشن کا لوگو
خوجہ ورلڈ فیڈریشن کا لوگو
کوائف
دیگر اسامیThe World Federation of KSIMC
تأسیسسنہ1970ء کا پہلا عشرہ
اغراض و مقاصدشیعہ اثنا عشری کو مضبوط کرنا، اراکین کی مالی سطح کو بہتر بنانا، سماجی ترقی اور مستحقین کو امداد فراہم کرنا
فعالیت‌انتخاب مرجع تقلید کے حوالے سے عمومی حکمت عملی بنانا، خمس اور زکوٰۃ کی منظم ادائیگی
محل وقوعلندن، برطانیہ
دیگر معلومات
وضعیتفعال
ویب سائٹhttps://www.world-federation.org


ورلڈ فیڈریشن آف خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت (The World Federation of KSIMC)[1] پوری دنیا کے خوجہ اثنا عشری شیعوں کی ایک تنظیم ہے جو مختلف امور کے سلسلے میں فیصلہ سازی کا سب سے اہم مرکز ہے۔ خواجہ جماعت کی تمام تنظیمیں اسی فیڈریشن کے زیر نظر کام کرتی ہیں۔ خوجہ جماعتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلے میں بھی یہی تنظیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خوجہ ورلڈ فیڈریشن کا مرکز برطانیہ کے دار الخلافہ لندن میں ہے۔

تاسیس

سنہ 1970ء کی دہائی کے اوائل میں یوگنڈا سے ایشائی باشندوں کے اخراج کے بعد لندن میں ورلڈ فیڈریشن آف خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کی بنیاد رکھی گئی۔[2] افریقہ اور دنیا کے دیگر مختلف ممالک میں خوجہ اثنا عشری جماعتوں کا فیڈریشن تشکیل پانے کے بعد ان کی بعض جماعتوں کا ایک سربراہی اجلاس لندن میں منعقد ہوا جس میں خوجہ اثنا عشری جماعتوں کا ایک ورلڈ فیڈریشن بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ اسی اجلاس میں فیڈریشن سے متعلق آئین نامہ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سنہ 1980ء میں منعقدہ ایک کانفرنس میں خوجہ جماعت کے مختلف گروہوں نے ورلڈ فیڈریش بنانے کی منظوری دے دی؛ بعد از آں فیڈریشن نے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ یہ تنظیم اسی سال برطانیہ میں ایک دینی خیراتی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی۔[3]

جواد نقوی، ملا اصغر علی جعفر، حسنین والجی اور ہاشم جواد اس فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔[4]

ذمہ داریاں

  • دنیا کے مختلف مقامات پر موجود علاقائی خوجہ اثنا عشری فیڈریشنز کی نظارت کرنا[5]
  • تقلید کے لیے اور دیگر دینی امور کی انجام دہی کے سلسلے میں مرجع تقلید انتخاب کرنے کی حکمت علمی بنانا نیز خمس و زکات وغیرہ کی ادائیگی کے بارے میں طریقہ کار بنانا۔[6]

خوجوں کی دقیق تعداد کا اعلان

خوجہ جماعتوں کے علاقائی فیڈریشنز کی جانب سے خوجوں کے عالمی فیڈریشن کے سہ ماہی اجلاس سے چھے ماہ قبل خوجہ جماعتوں کی کل آبادی کی دقیق تعداد اجلاس کے ذمہ داران تک پہنچا دی جاتی ہے۔ اس اعداد و شمار کو خوجہ اثناعشری کی کل شیعہ آبادی کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔[7]

ڈھانچہ

عالمی خوجہ فیڈریشن کے 135 اراکین ہوتے ہیں جن کو خوجہ اثنا عشری کے 40 علاقائی فیڈریش اور 26 خوجہ جماعتوں میں سے انتخاب کیا جاتا ہے۔[8] اس کا مرکزی دفتر لندن میں[9] جبکہ اس کا سیکرٹریٹ اسٹینمور شہر کے اسلامک سینٹر میں ہے۔[10]

خوجہ فیڈریش کے آئینی دستور کے مطابق یہ ایک آزاد ادارہ ہے اور عام انتخابات کے ذریعے 3 سال کے لیے اس کے صدر اور بورڈ ممبران کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔[11]اس کے بورڈ ممبران صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی پر مشتمل ہوتے ہیں۔[12]

اس تنظیم کی حکمت عملیوں کا تعین ہر تین سال بعد ایک اجلاس کے دوران کیا جاتا ہے[13]اور تمام علاقائی فیڈریشنز اس کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔[14]

اہداف و مقاصد

  • مذہب شیعہ اثنا عشری کی مضبوطی
  • خوجہ جماعت کے اراکین کو مالی طور پر مستحکم کرنا
  • تعلیمی اور مذہبی میدان میں ترقی کرنا
  • سماجی ترقی اور مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنا[15]

خدمات

خوجہ ورلڈ فیڈریشن کی تاسیس کے بعد سے ہی پوری دنیا کے خوجہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔ خاص طور پر بر صغیر پاک و ہند میں میں ایسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مالی حالت بہتر بنانے کے لیے زیادہ تر اقدامات سنہ 1980-1990ء کی دہائیوں میں کیے گئے ہیں جن میں ہندوستان کی ریاست گجرات، کچ ہند کے علاقے اور پاکستان میں کئی مقامات پر رہائش پذیر خوجہ برادری کے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی مسائل کے حل کے سلسلے میں کوششیں شامل ہیں۔[16]

علاقائی فیڈریشنز

خوجہ برادری کے بر اعظم افریقہ، امریکہ، یورپ اور ایشیا میں علاقائی فیڈریشنز اور ان کی جماعتیں موجود ہیں۔[17]علاقائی فیڈریشنز اور اس کی رکن جماعتوں کے نمایندگان؛ جو کہ مرکزی فیڈریشن کے نمایندہ ارکان شمار ہوتے ہیں، عالمی فیڈریشن کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔[18]

خوجہ شیعہ جماعت فیڈریشن آف افریقہ

خوجہ شیعہ جماعت فیڈریشن آف افریقہ مشرقی افریقہ میں رہائش پذیر ہندوستانی نژاد خوجہ برادری کی تنظیم ہے جس کا مرکز تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں ہے۔[19]

اخراجات کا اہتمام

خوجہ شیعہ اثنا عشری سے منسلک تمام ادارہ جات بشمول عالمی اور علاقائی فیڈریشنز کے سارے اخراجات؛ مشرقی افریقی ممالک اور شمالی امریکہ میں رہنے والے خوجہ شیعہ فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر لوگ پایے کے تاجر ہیں اور وہ ہر سال اپنے تجارتی معاملات کے منافع کا کچھ حصہ عالمی یا علاقائی فیڈریشنز کے عہدیداروں کو دیتے ہیں۔ [20]فیڈریشنز کے عہدہ داران اس کے علاوہ مرجع تقلید شیعیان جہاں آیت اللہ سیستانی سے اجازت لے کر خوجہ برادری کی طرف سے ادا کیے جانے والے خمس کا کچھ حصہ تبلیغی اور تعمیراتی امور میں خرچ کرتے ہیں۔[21]

حوالہ جات

  1. The World Federation of Khoja Shia Ithna-Asheri Muslim Communities
  2. جعفریان، اطلس شیعه، ص556.
  3. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص244
  4. جعفریان، اطلس شیعه، ص556.
  5. جعفریان، اطلس شیعه، ص556-557؛ عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص245
  6. جعفریان، اطلس شیعه، ص556-557
  7. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص249
  8. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص244
  9. جعفریان، اطلس شیعه، ص556-557
  10. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص244
  11. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص244
  12. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص245
  13. شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص244
  14. جعفریان، اطلس شیعه، ص556-557
  15. روغنی، شیعیان خوجه در آینه تاریخ، ص24
  16. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص249
  17. دفتر مطالعات سیاسی و بین المللی، تانزانیا، ص21.
  18. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص245
  19. دفتر مطالعات سیاسی و بین المللی، تانزانیا، ص21
  20. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص93.
  21. عرب‌احمدی، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، ص93.

مآخذ

  • امینی، رحیم، تانزانیا، دفتر مطالعات سیاسی و بین‌المللی وزارت امور خارجه، تهران، 1375ہجری شمسی.
  • جعفریان، رسول، اطلس شیعه، انتشارات سازمان جغرافیایی، تهران، 1391ہجری شمسی.
  • روغنی، زهرا، شیعیان خوجه در آینه تاریخ، پژوهشگاه علوم انسانی و مطالعات فرهنگی، تهران، 1387ہجری شمسی.
  • عرب‌احمدی، امیربهرام، شیعیان خوجه اثناعشری در گستره جهان، مؤسسه شیعه‌شناسی، قم، 1389ہجری شمسی.