مندرجات کا رخ کریں

ملا قادر حسین

ویکی شیعہ سے
ملا قادر حسین
کوائف
مکمل نامقادر حسین
لقب/کنیتملا
تاریخ وفات1890 سے 1900 ء کے درمیان
علمی معلومات
اساتذہآیت اللہ زین العابدین مازندرانی
تالیفاتچراغ ہدایت (گجراتی زبان)
خدمات
سماجیبمبئی میں خوجہ جماعت کے مؤسس


ملا قادر حسین (بیسویں صدی عیسوی کی آخری دہائی) میں آیت اللہ زین العابدین مازندرانی نے تبلیغ دین کی ذمہ داری دے کر ہندوستان بھیجا اور بمبئی میں جماعت خوجہ اثنا عشری کے پہلے مؤسسس تھے۔

ملا قادر ہندوستان کے رہنے والے تھے کہ جنہوں نے زین العابدین مازندرانی کے پاس عراق کے شہر کربلا میں درس پڑھا۔ خوجوں کی جماعت نے دیو جی جمال کی قیادت میں آیت اللہ مازندرانی سے ملاقات کے دوران ایک عالم دین مبلغ کی ضرورت کے پیش نظر انہیں آقائے مازندرانی نے 1873ء میں بمبئی بھیجا۔[1] انہوں نے دیو جی جمال اور دیگر شیعہ خوجہ اثنا عشری برادری کے ساتھ مل کر بمبئی میں خوجہ برادری کی پہلی جماعت تاسیس کی۔ انہوں نے تبلیغ اور علوم اسلامی کی تدریس[2] کے علاوہ کتاب چراغ ہدایت گجراتی زبان میں لکھی جو طبع بھی ہوئی نیز اسی کتاب کو مختلف ممالک کی خوجہ جماعتوں میں بھی تقسیم کیا گیا۔[3]

ملا قادر اگرچہ خود خوجوں میں سے نہیں ہیں لیکن خوجہ برادری میں دینی تبلیغ کی وجہ سے خوجوں میں سے جانا جاتا ہے۔[4] ملا قادر اور اس کے طرفدار کئی مرتبہ اسماعیلی خوجوں کی طرف سے ڈرائے دھمکائے گئے۔ کیلوخاتاو کو اسماعیلی خوجوں کی طرف سے ملا قادر کو زہر آلودہ کھجور کھلانے کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن اس نے یہ کام نہیں کیا بلکہ وہ خود ملا قادر سے ملحق ہو گیا۔[5] وہ بیسویں صدی عیسوی کی آخری دہائی میں فوت ہوئے۔[6]

حوالہ جات

  1. عرب احمدی، شیعیان خوجہ اثناعشری در گسترہ جہان، ص۳۴۰؛ روغنی، شیعیان خوجہ در آئینۂ تاریخ، ص۱۳۱
  2. روغنی، شیعیان خوجہ در آئینۂ تاریخ، ص دوازدہ
  3. عرب احمدی، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، ص۳۴۰
  4. عرب احمدی، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، ص۳۴۰
  5. روغنی، شیعیان خوجہ در آئینۂ تاریخ، ص۱۳۴
  6. عرب احمدی، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، ص۳۴۰

مآخذ

  • روغنی، زہرا، شیعیان خوجہ در آینہ تاریخ، پژوہشگاہ علوم انسانی و مطالعات فرہنگی، تہران، ۱۳۸۷ش.
  • عرب احمدی، امیر بہرام، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، موسسہ شیعہ شناسی، قم، ۱۳۸۹ش.