دیو جی بھائی جمال (1905۔1820ء) دیو جی جمال کے نام سے مشہور، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ہندوستان کے رہنماؤں میں سے ہیں۔ خوجوں کے بعض گروہ ابتداء میں اسماعیلیوں کے امام آقا خان کی پیروی کرتے تھے۔ لیکن بعض اختلافات کی وجہ سے انہوں نے آقا خان کے حکم سے سر پیچی کی۔ دیو جی نے بعض خوجوں کے ہمراہ عتبات عالیات کی زیارت کے ضمن نجف اشرف میں مقیم شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ شیخ زین العابدین مازندرانی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ممبئی و زنجبار خوجہ اثنا عشری جماعتوں کے لئے مبلغین بھیجیں۔ آیت اللہ مازندرانی نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سنہ 1873ء کو ملا قادر حسین[1] اور سنہ 1885ء کو شیخ ابو القاسم نجفی اور سید عبد الحسین مرعشی کو ممبئی و زنجبار بھیجا۔

دیو جی جمال
کوائف
مکمل نامدیو جی بھائی جمال
تاریخ ولادت1820 ء
تاریخ وفات1905 ء
مدفنکربلا، عراق
علمی معلومات
خدمات
سماجیخوجہ شیعہ اثنا عشری کے رہنما

انہوں نے ممبئی میں اولین خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کی تاسیس میں ملا عبد القادر کے ساتھ تعاون کیا۔ حاجی دیو جی جمال کے خاندان میں سے شریف دیو جی، جعفر دیو جی، محمد جعفر شریف (علی محمد شریف کے والد) و احمد حسین شریف شیعہ مبلغین میں سے ہیں۔[2] دیو جی جمال کربلا میں مدفون ہیں۔[3]

حوالہ جات

  1. روغنی، شیعیان خوجہ در آئینہ تاریخ، ص۱۳۱
  2. عرب احمدی، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گستره جهان، ص۳۴۰، ۳۶۲، پانویس
  3. روغنی، شیعیان خوجہ در آئینہ تاریخ، ص۱۷۰

مآخذ

  • روغنی، زہرا، شیعیان خوجہ در آینہ تاریخ، پژوہشگاہ علوم انسانی و مطالعات فرهنگی، تہران، ۱۳۸۷ش.
  • عرب احمدی، امیر بہرام، شیعیان خوجہ اثنا عشری در گسترہ جہان، مؤسسہ شیعہ شناسی، قم، ۱۳۸۹ش.