مندرجات کا رخ کریں

معجم الخطباء (کتاب)

ویکی شیعہ سے
معجم الخطباء
مشخصات
مصنفسید داخل سید حسن
موضوعتراجم و سیرت
زبانعربی
تعداد جلد14 جلدیں
طباعت اور اشاعت
ناشردار الصفوۃ
مقام اشاعتبیروت لبنان
سنہ اشاعت1417ھ
طبعاول


مُعجَمُ الخُطَباء عربی زبان میں لکھی گئی ایک دائرۃ المعارف کتاب ہے جو شام، لبنان اور خلیجی ممالک (عراق، کویت، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات) کے بعض شیعہ وعاظ اور خطیبوں کی سوانح حیات اور ان کے حالات زندگی کو بیان کرتی ہے۔[1] کتاب کے مصنف سید داخل سید حسن، جو کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ایک خطیب ہیں، انہوں نے اس کتاب کو تحریر کرنے کا مقصد قیامِ عاشورا کی شعائر کی حفاظت قرار دیا ہے۔[2]

مصنف کے بقول، یہ کتاب شیعہ خطیبوں کے سماجی مشاہدات، تصاویر، انٹرویوز، بعض خطیبوں سے ملاقاتوں، تجربات اور مشاہدات کا نچوڑ ہے، جسے مستند انداز میں اور معتبر ذرائع سے جمع کیا گیا ہے۔[3] مصنف کے مطابق اس کتاب میں ان بزرگوں کو متعارف کرایا گیا ہے جو فصاحت و بلاغت میں ممتاز ، خصوصاً دین کی تبلیغ اور مصائب اہل بیتؑ، بالخصوص امام حسینؑ کے مصائب کے بیان میں مشہور ہیں۔[4] کتاب کی ابتداء سید جواد شبر کی سوانح سے ہوتی ہے، جنہیں مصنف نے "عمید المنبر" (منبر کے سردار) اور "امیر الخطباء" (خطیبوں کے امیر) کے لقب سے یاد کیا ہے۔[5] اس مجموعے میں آخری متعارف کروائے گئے خطیب، شیخ کمال معاش ہیں، جو 1954ء میں کربلا میں پیدا ہوئے۔[6] معجم الخطباء سنہ 1416 ہجری میں بیروت سے شائع ہوئی، اور سنہ 1430 ہجری تک اس کی 14 جلدیں منظر عام پر آچکی تھیں۔[7]

سید داخل بن سید حسن سنہ 1952ء میں عراق کے صوبہ مثنیٰ میں پیدا ہوئے۔ وہ حوزہ علمیہ نجف کے فارغ التحصیل ہیں اور امام حسین(ع) کی مجالس عزاداری میں خطابت اور نوحہ خوانی بھی کرتے تھے۔[8]

ان کی تبلیغ کے موضوع پر بعض دیگر تصانیف بھی موجود ہیں جن میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں:

  • من لا یحضره الخطیب (4 جلدیں)
  • ادب المنبر الحسینی۔[9]

حوالہ جات

  1. السید حسن، معجم الخطباء، 1417ق، ج4، ص15.
  2. السید حسن، معجم الخطباء، 1417ق، ج3، ص19.
  3. السید حسن، معجم الخطباء، 1417ق، ج10، ص54.
  4. السید حسن، معجم الخطباء، 1417ق، ج3، ص19.
  5. داخل سید، معجم الخطباء، 1417ق، ج1، ص258.
  6. داخل سید، معجم الخطبا، 1417ق، ج12، ص361.
  7. السید حسن، معجم الخطباء، 1430ق، ج14، ص19.
  8. الخطیب السید داخل سید حسن، القصائد الولائیة.
  9. الخطیب السید داخل سید حسن، القصائد الولائیة.

مآخذ

  • قرآن کریم.
  • السید حسن، سید داخل، معجم الخطباء،‌ دار الصفوة، بیروت، 1417ھ۔
  • الخطیب السید داخل سید حسن، القصائد الولائیة، تاریخ اشاعت: 17 مئی 2010ء، تاریخ اخذ: 15 نومبر سنہ 2023ء۔