مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:محمد صنقور

ویکی شیعہ سے
محمد صنقور
کوائف
مکمل ناممحمد صنقور علی بحرانی
تاریخ پیدائش1 مئی سنہ 1968ء
آبائی شہردراز
سکونتدراز، بحرین
ملکبحرین
دیناسلام
مذہبشیعہ
سیاسی کوائف
مناصببحرین کے دراز نامی علاقے میں امام جمعہ
فعالیتیںتدریس و امامت نماز جمعہ
علمی و دینی معلومات
اساتذہميرزا جواد تبريزی، سيد كاظم حائری
تالیفاتالمعجم الأصولی، مقالات حول حقوق المرأة، توضيح القواعد الفقهيۃ


محمد صَنْقور شیعہ مجتہد اور بحرین کے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع علاقے "دراز" کی جامع مسجد امام صادقؑ میں نماز جمعہ کے خطیب ہیں۔[1]

محمد صنقور علی بحرانی سنہ 1968ء کو بحرین میں پیدا ہوئے۔[2] انہوں نے دس سال کی عمر میں بحرین میں دینی تعلیم کا آغاز کیا۔[3] پھر 25 سال کی عمر میں سنہ 1993ء میں قم کی طرف ہجرت کی۔[4] انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور میرزا جواد تبریزی، محمد فاضل لنکرانی، حسین وحید خراسانی اور سید کاظم حائری جیسے مراجع تقلید سے کس فیض کیا۔[5] تقریباً ایک دہائی قم میں حصول تعلیم میں مشغول رہنے کے بعد بحرین واپس گئے اور مرکز اسلامی ہُدیٰ بحرین میں فقہ و اصول کی تدریس اور علاقے دراز میں نماز جمعہ کی امامت کا آغاز کیا۔[6]

محمد صنقور کی بعض تصانیف میں «المعجم الاصولی»، «اساسیات المنطق»،[7] «قراءۃ في مقتل الحسينؑ»، «تساؤلات حول النہضۃ الحسينيۃ»، «مقالات حول حقوق المرأۃ»،[8] «شبہات مسیحيۃ حول القرآن»، «شؤون قرآنيۃ» اور «شرح آيات الأحكام»[9] شامل ہیں۔ اسی طرح «مشروعيۃ الشہادۃ بالولايۃ في الأذان» اور «مشروعيۃ السجود على التربۃ الحسينيۃ» بھی ان کی تصانیف میں شمار ہوتی ہیں۔[10]

صنقور نے سنہ 2023ء میں نمازِ جمعہ کے خطبوں کے دوران بحرین محکمہ تعلیم کے نصاب میں تبدیلی لاکراس کے مندرجات کو اسرائیل کے ساتھ بحرین کے تعلقات کو معمول پر لانے کے مطابق ڈھالنے کے منصوبے کے سلسلے میں وزارت تعلیم پر تنقید کی۔[11] بحرین کی حکومت نے انہیں "اشتعال انگیز بیانات" جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔[12] صنقور کی گرفتاری کے ردِعمل میں بحرین کے مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔[13] بحرین کی حکومت نے گرفتاری کے چند روز بعد انہیں رہا کر دیا۔[14]

اسی طرح امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ رمضان اور بحرین میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کے بعد، آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے مئی 2026ء میں ایران کی حمایت یا اس سے روابط کے الزام میں متعدد شیعہ علما سمیت محمد صنقور کو بھی گرفتار کیا۔[15]

حوالہ جات

  1. «خشم عمومی بحرینی‌ہا پس از دستگیری «شیخ محمد صنقور»، خبرگزاری دانشجو۔
  2. «سماحۃ الشيخ محمَّد صنقور»، کتابات۔
  3. «سماحۃ الشيخ محمّد صنقور حفظہ اللہ»، مرکز الإشعاع الإسلامي۔
  4. «سماحۃ الشيخ محمَّد صنقور»، کتابات۔
  5. «سماحۃ الشيخ محمَّد صنقور»، کتابات۔
  6. «سماحۃ الشيخ محمَّد صنقور»، کتابات۔
  7. «كتب سماحۃ الشيخ محمد صنقور»، مرکز الہدی للدراسات الاسلامیۃ؛ «آثار شیخ محمد صنقور»، نشر زین۔
  8. «سماحۃ الشيخ محمّد صنقور حفظہ اللہ»، مرکز الإشعاع الإسلامي۔
  9. «كتب سماحۃ الشيخ محمد صنقور»، مرکز الہدی للدراسات الاسلامیۃ؛ «آثار شیخ محمد صنقور»، نشر زین۔
  10. «الشيخ محمد صنقور علي البحراني»، شبكۃ الفكر للكتب الإلكترونيۃ۔
  11. «محمد صنقور آزاد شد»، خبرگزاری مہر۔
  12. «خشم عمومی بحرینی‌ہا پس از دستگیری «شیخ محمد صنقور»، خبرگزاری دانشجو۔
  13. «خشم عمومی بحرینی‌ہا پس از دستگیری «شیخ محمد صنقور»، خبرگزاری دانشجو۔
  14. «محمد صنقور آزاد شد»، خبرگزاری مہر؛ «آیت اللہ غریفی: از آزادی شیخ محمد صنقور خوشحال شدیم و امیدواریم ہمہ زندانیان در بحرین آزاد شوند»، خبرگزاری حوزہ۔
  15. «مقامات بحرینی 30 روحانی شیعہ را بازداشت کردند»، خبرگزاری شفقنا۔

مآخذ

  • «آثار شیخ محمد صنقور»، نشر زین، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «آیت‌اللہ غریفی: از آزادی شیخ محمد صنقور خوشحال شدیم و امیدواریم ہمہ زندانیان در بحرین آزاد شوند»(آیت اللہ غریفی: شیخ محمد صنقور کی رہائی پر ہمیں خوشی ہوئی اور امید ہے کہ بحرین میں تمام قیدی رہا کر دیے جائیں گے)، حوزہ نیوز ایجنسی۔ تاریخ درج مطلب: 28 مئی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «الشيخ محمد صنقور علي البحراني»، شبكۃ الفكر للكتب الإلكترونيۃ، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «خشم عمومی بحرینی‌ہا پس از دستگیری «شیخ محمد صنقور»(شیخ محمد صنقور کی گرفتاری کے بعد بحرینی عوام میں شدید غم و غصہ)، دانشجو نیوز ایجنسی، تاریخ درج مطلب : 23 مئی 2023ء، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «سماحۃ الشيخ محمَّد صنقور»، کتابات، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «سماحۃ الشيخ محمّد صنقور حفظہ اللہ»، مرکز الإشعاع الإسلامي، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «كتب سماحۃ الشيخ محمد صنقور»، مرکز الہدی للدراسات الاسلامیۃ، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «محمد صنقور آزاد شد»(محمد صنقور کو آزاد کردیا گیا)، مہر نیوز ایجنسی، تاریخ درج مطلب: 27 مئی 2023ء، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔
  • «مقامات بحرینی 30 روحانی شیعہ را بازداشت کردند»، خبرگزاری شفقنا، تاریخ درج مطلب: 9 مئی 2026ء، تاریخ مشاہدہ: 25 اکتبور 2024ء۔