فہرست آثار سید دلدار علی نقوی

ویکی شیعہ سے

فہرست آثار سید دلدار علی نقوی میں ہندوستان کے معروف شیعہ عالم دین، فقیہ اور متکلم سید دلدار علی نقوی (1166_1235ھ) کے قلمی آثار کی فہرست ذکر ہوئی ہے جو مختلف موضوعات پر لکھی گئی ہیں۔ جن میں سے بعض چھپ گئی ہیں اور بعض ابھی تک زیور طبع سے آراستہ نہیں ہوسکیں۔ مندرجہ ذیل بعض کتابیں جنکا نام مختلف کتابوں میں ذکر ہوا ہے۔[1]

عقائد

فائل:صوارم الہیات کا پہلا صفحہ(طبع لکھنؤ).JPG
صوارم الہیات ( پہلا صفحہ،طبع لکھنؤ).
  • مرآۃ العقول (معروف بنام عماد الاسلام، عربی) : یہ کتاب فخر الدین رازی کی کتاب نہایۃ العقول فی درایۃ الاصول کے رد میں لکھا ہے۔ اس کتاب کو 5 جلدوں میں مرتب کیا۔ جن میں سے توحید، نبوت اور معاد کے حصے لکھنو میں چھپ گئے اور انہیں عماد الاسلام کا نام دیا۔[2]
  • صوارم الٰہیات ( 1218ھ، چاپ کلکتہ، زبان فارسی): یہ کتاب مولوی عبد العزیز دہلوی کی کتاب تحفہ اثنا عشریہ کے باب توحید کے رد میں لکھی گئی ہے۔
  • حسام الاسلام: (باب نبوت، رد بر تحفہ اثناعشریہ، فارسی، چاپ لکھنؤ، 1218ھ)
  • تتمۃ صوارم الالہیات( باب امامت، رد تحفہ اثناعشریہ کے باب امامت کے رد میں لکھا ہے۔
  • ذوالفقار، (فارسی، جواب تحفہ اثناعشریہ، باب 12، چاپ لودیانہ) یہ کتاب تولا اور تبرا کے موضوع کے متعلق لکھی گئی جو تحفۂ اثنا عشریہ کے بارھویں باب کا جواب ہے۔
  • احیاء السنۃ فی رد مبحث المعاد (فارسی، رد تحفہ اثنا عشریہ، باب معاد اور رجعت) آپ کی حیات میں ہی یہ کتاب کلکتہ سے تین مرتبہ شائع ہوگئی۔[3]
  • رسالۂ غیبت (فارسی، چاپ لکھنو): مولوی بعد العزیز دہلوی کے امام زمانہ کی نسبت اعتراضات کا جواب ہے۔
  • حسام الاسلام: یہ کتاب مولوی عبد العزیز دہلوی کی تحفۂ اثنا عشریہ کے باب نبوت کا جواب ہے۔ صوارم اور حسام الاسلام 1218 ھ میں 500 کی تعداد میں لکھنؤ سے چھپی۔
  • الشہاب الثاقب فی الرد علی الصوفیۃ: یہ کتاب مذہب صوفیت کے رد میں لکھی گئی ہے۔(غیر طبع)
  • رسالہ محمد سمیع صوفی کے جواب میں، (فارسی 50 صفحے، غیر طبع)
  • رسالہ رد نصاری
  • رسالہ مثناۃ بالتکوین

فقہ اور احکام

  • رسالۂ جمعہ: اس رسالے کو نماز جمعہ کے اقامے سے پہلے تحریر کیا اور اس میں غیبت امام زمانہ میں نماز جمعہ کی جماعت کے قیام کو ادلہ واضحہ کے ساتھ بیان کیا۔
  • جواب مسائل فقہیہ (فارسی، ) یہ کتاب مولان محمد مصطفی جوہر کراچی کے کتاب خانے میں موجود ہے۔
  • شرح حدیقۃ المتقین، (شرح باب الصوم اور باب الزکات، غیر طبع) ۔ یہ کتاب تین جلدوں پر فارسی میں تحریر کی گئی ہے۔اس کتاب میں مذکورہ ابواب کے علاوہ کچھ حصہ کتاب الطہارہ کا بھی شامل ہے۔
  • رسالۃ الارضین، ان علاقوں کے احکام کا ذکر ہیں جہاں 12 گھنٹے سورج طلوع رہتا ہے اور اسی طرح کفار کے ساتھ معاملات کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔ یہ کتاب 1264ھ کو تحریر ہوئی۔
  • الرسالۃ الذہبیۃ فی حکم اوانی ذہب و الفضہ: اس میں سونے اور چاندی کے برتنوں سے متعلق احکام بیان ہوئے ہیں۔ (غیر طبع)
  • رسالہ کفن (ادعیہ کفن)

اصول فقہ

  • اساس الاصول فی الرد علی الفوائد المدنیۃ للمحدث استرآبادی۔ (عربی،رد اخباریہ، چاپ لکھںو 1262ھ): یہ کتاب اصولی مکتب اختیار کرنے کے بعد تحریر کیا جس میں شرعی ادلہ اربعہ پر عقلی اور شرعی دلائل کے ساتھ استدلال کیا گیا ہے نیز اس کتاب میں محمد امین استر آبادی کے بہت سے نظریات کا رد بھی ذکر کیا ہے۔ اس کتاب پر سید بحر العلوم اور صاحب ریاض نے تقریظ لکھا[4]
  • منتہی الافکار فی اصول الفقہ، (عربی، اصول فقہ) اس کتاب میں مرزا قمی کی کتاب القوانین کے بعض مطالب پر انتقاد کیا۔[5]
  • رسالہ مطارق (رد اخباریون)

منطق و فلسفہ

  • حاشیہ شرح سلم العلوم ملا حمد اللہ، (عربی، منطق)
  • حاشیہ شرح ہدایۃ الحکمہ، ملا صدر الدین شیرازی (عربی، فلسفہ، غیر طبع)

تاریخ

اخلاق

  • مواعظہ حسینیہ: یہ کتاب اخلاقیات پر مشتمل فارسی زبان میں لکھی گئی ہے۔

اجازہ اور وصیت نامہ

حوالہ جات

  1. مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مطلع انوار؛ احوال دانشوران شیعہ پاکستان و ہند ؛ مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مترجم: محمد ہاشم؛ چاپ:بنیاد پژوہشہای اسلامی آستان قدس رضوی ، ۱۳۷۴ ہجری شمسی؛ ص246
  2. سید محسن الامین، اعیان الشیعہ، چاپ دار التعارف بیروت، 1406 ج6 ص426
  3. سید محسن الامین، اعیان الشیعہ، چاپ دار التعارف بیروت، 1406 ج6 ص426
  4. سید محسن الامین، اعیان الشیعہ، چاپ دار التعارف بیروت، 1406 ج6 ص
  5. سید محسن الامین، اعیان الشیعہ، چاپ دار التعارف بیروت، 1406 ج6 ص426
  6. مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مطلع انوار؛ احوال دانشوران شیعہ پاکستان و ہند ؛ مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مترجم: محمد ہاشم؛ چاپ: آستان قدس رضوی ، ۱۳۷۴ ہجری شمسی؛ ص251
  7. وصیت نامہ

مآخذ

  • سید محسن الامین، اعیان الشیعہ، چاپ دار التعارف بیروت، 1406 ج6
  • آقا بزرگ تہرانی، محمد محسن، الذریعہ الی تصانیف الشیعہ، ناشر: دار الأضواء - بيروت - لبنان، ج17
  • مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مطلع انوار؛ احوال دانشوران شیعہ پاکستان و ہند؛ مرتضی حسین صدر الافاضل؛ مترجم: محمد ہاشم؛ چاپ: بنیاد پژوہشہای اسلامی آستان قدس رضوی، ۱۳۷۴ ہجری شمسی