ویکی شیعہ:Featured articles/2023/30

ویکی شیعہ سے

تاسوعا نویں محرم کو کہا جاتا ہے اور شیعوں کے نزدیک اس دن کی اہمیت واقعۂ کربلا کی وجہ سے ہے جو سنہ 61 ہجری کو کربلا کی سرزمین پر رونما ہوا۔ سنہ 61 ہجری کی نویں محرم کو شمر عبید اللہ بن زیاد کا خط لے کر کربلا میں داخل ہوا جس میں عمر سعد کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ امام حسینؑ کے ساتھ سخت گیرانہ رویہ اپنائے یا پھر لشکر کی قیادت شمر کے سپرد کر دے۔ عمر بن سعد نے لشکر کی کمان شمر کو سپرد کرنے سے اجتناب کیا اور امام حسینؑ کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہوا۔ اس دن عمر بن سعد کے لشکر نے خیام حسینی کی طرف یلغار کرنے کا ارادہ کیا تو امام حسینؑ نے اپنے بھائی حضرت عباس کو ابن سعد کی طرف بھیج کر دشمن سے عبادت کیلئے ایک رات کی مہلت لی۔

نیز اسی دن شمر نے حضرت عباس اور ام البنین کے دوسرے بیٹوں کے لئے امان نامہ لایا۔ لیکن حضرت عباس اور آپ کے بھائیوں نے امان نامہ قبول نہیں کیا۔ شیعیان اہل بیتؑ تاسوعا کو یوم عباس کے طور پر روز عاشورا کی مانند عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اس دن عباس علمدارؑ کے فضائل بیان کرتے ہیں اور ان کی عزاداری کرتے ہیں۔ اس دن ایران میں عاشورا کی مانند سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: معراجعلی ولی اللہنکاح متعہ