مندرجات کا رخ کریں

السقیفۃ و فدک (کتاب)

ویکی شیعہ سے
(کتاب سقیفہ سے رجوع مکرر)
السقیفۃ و فدک
کتاب السقیفة و فدک کا جلد
کتاب السقیفة و فدک کا جلد
مشخصات
مصنفاحمد بن عبد العزیز جوہری بصری (متوفی: 323ھ)
موضوعواقعہ سقیفہ اور واقعہ فدک
زبانعربی
مصححمحمد ہادی امینی
مجموعہایک جلد
طباعت اور اشاعت
ناشرشرکۃ الکتبی للطباعۃ و النشر
مقام اشاعتبیروت - لبنان


السقیفۃ و فدک واقعہ سقیفہ اور واقعہ فدک کے بارے میں ایک کتاب ہے جسے اہل سنت عالم دین احمد بن عبد العزیز جوہری (متوفی: 323ھ) نے عربی زبان لکھی ہے لیکن کتاب کا اصل نسخہ دستیاب نہیں ہے؛ اور موجودہ متن ابن ابی الحدید معتزلی کی کتاب شرح نہج البلاغہ سے جمع کردہ مواد کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ محمد ہادی امینی نے اس کتاب کی تصحیح کی ہے اور فدکیہ کا خطبہ اور اس خطبہ کے متعلق کچھ مواد بھی شامل کیا ہے۔ السقیفہ و فدک کی کتاب ایران، عراق اور لبنان میں شائع ہوئی ہے اور اس کا فارسی میں ترجمہ بھی ہوا ہے۔

مختصر تعارف

کتاب السقیفہ و فدک میں ابتدائی اسلام کے تاریخی واقعات میں سے واقعہ سقیفہ اور واقعہ فدک سے متعلق مواد موجود ہے۔[1] کتاب کا اصل نام "السقیفۃ" تھا۔[2] یہ کتاب اب دستیاب نہیں ہے؛ اور جو کتاب اب السقیفہ و فدک کے نام سے جانی جاتی ہے اس میں ابن ابی الحدید کی شرح نہج البلاغہ سے جمع کردہ مواد شامل ہیں۔[3] ابن ابی الحدید معتزلی نے اپنی تفسیر میں اس کتاب کے کچھ حصے نقل کیے ہیں۔[4]

کتاب السقیفہ اور فدک میں جوہری نے خطبہ فدکیہ کے کچھ حصوں کو سندوں کا سلسلہ ذکر کرتے ہوئے دو طرح سے پیش کیا ہے۔[5] بعض لوگوں نے یہ احتمال دیا ہے کہ جوہری نے یہ احادیث ابن شبّہ (متوفی: 262ھ) کی المدینۃ [یادداشت 1] اور امراء المدینہ نامی کتابوں سے لی ہے۔[7]

یہ کتاب محمد ہادی امینی اور باسم مجید الساعدی نے جمع آوری اور تحقیق کی ہے۔ محمد ہادی امینی نے اس کتاب میں ایک دیباچہ لکھا ہے جس میں مصنف کا تعارف کرایا ہے۔ تعارف میں انہوں نے کتاب کی تصحیح کے اسباب اور اہمیت اور وقت کے ساتھ ساتھ کتاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی بیان کئے ہیں۔[8]

مصنف کے بارے میں

احمد بن عبد العزیز جوہری بصری (وفات: 323ھ)، سنی محدثوں میں سے ایک ہیں،[9] وہ تاریخی اور ادبی احادیث کے راوی ہیں۔ شیخ طوسی نے الفہرست میں اس کتاب کا تذکرہ السقیفہ کے نام سے کیا ہے۔[10] جوہری کا تعلق بصرہ سے تھا،[11] اور اس شہر میں ان کا انتقال ہوا۔[12] جوہری کی سب سے زیادہ سرگرمی تاریخی احادیث اور روایات بالخصوص جو پہلی صدی ہجری سے مربوط ہوں، کو جمع کرنا تھا۔[13] جوہری نے سب سے زیادہ ابن شبّہ سے روایت نقل کی ہے۔[14] تاریخی ادبی روایات کے علاوہ انہوں نے رسول اللہؐ سے بھی کچھ احادیث نقل کی ہیں؛ حضرت علیؑ سے منسوب فضائل و مناقب اور اہل بیتؑ سے متعلق بعض احادیث بھی جوہری کے ذریعہ نقل ہوئی ہیں۔[15]

مواد اور مضمون

کتاب کا مرکزی حصہ دو اہم حصوں اور ایک ثانوی حصہ پر مشتمل ہے؛ دو اہم حصوں کو پہلے سقیفہ اور پھر فدک کے عنوان سے جمع کیا گیا ہے۔[16] کتاب کے محقق محمد ہادی امینی نے ضمیمہ کے عنوان سے اصل کتاب میں جو حصہ شامل کیا ہے اس میں حضرت زہراؑ کا خطبہ اور اس خطبے سے متعلق بعض مطالب بھی شامل ہیں۔[17]

پہلے باب میں سقیفہ بنی ساعدہ کے واقعہ پر بحث کی گئی ہے۔[18] اس واقعہ میں جب امام علیؑ اور بعض دوسرے اصحاب رسول خداؐ کو دفن کرنے میں مصروف تھے، ابوبکر کو خلیفہ منتخب کیا گیا اور مسلمانوں نے ان کی بیعت کی۔[19] کتاب کے دوسرے باب میں حضرت زہراؑ سے فدک کے گاؤں کو پیغمبر اکرمؐ کی وفات کے بعد ابوبکر کا چھین لینے کا واقعہ بیان کیا ہے۔[20] اور آخر میں کتاب کے ضمیمہ میں حضرت زہراؑ کے خطبہ کو ذکر کیا ہے۔[21]

ترجمہ اور ایڈیشن

السقیفہ و فدک کی کتاب متعدد بار مختلف مطبوعات سے شائع ہو چکی ہے:

  • انتشارات مکتبۃ نینوا الحدیثۃ؛ محمد ہادی امینی کی جمع آوری اور تحقیق کے ساتھ، جو تہران سے عربی زبان میں شائع ہوئی ہے۔[22]
  • انتشارات شرکۃ الکتبی للطباعۃ والنشر؛ محمد ہادی امینی کی جمع آوری اور تحقیق کے ساتھ، جو سنہ 1413 ہجری میں بیروت سے عربی زبان میں شائع ہوئی۔[23]
  • انتشارات العتبۃ الحسینیۃ المقدسۃ(ع) جو سنہ 1431 ہجری میں کربلا سے عربی زبان میں باسم مجید الساعدی کی جمع آوری اور تحقیق کے ساتھ عربی زبان میں شائع ہوئی۔[24]
  • مقالہ «ترجمہ و تحقیق کتاب السقیفہ و فدک: بقلم ابوبکر احمد بن عبدالعزیز جوہری»، جو کہ سہراب رضائی نے 1376 شمسی میں لکھا اور اصفہان یونیورسٹی میں شائع ہوا۔[25] نیز اس کتاب کے تین الیکٹرانک ورژن بھی موجود ہیں۔[26]

حوالہ جات

  1. جوہری، السقیفۃ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص5۔
  2. شیخ طوسی، الفہرست، 1420ق، ص84۔
  3. آذربادگان، «نگاہی گذرا بہ اسناد و منابع مکتوب خطبہ فدک»، ص51۔
  4. ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، 1404ق، ج16، ص210۔
  5. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص98۔
  6. فاتحی نژاد، «ابن شبہ»، ج4، ص68۔
  7. بہرامیان، «جوہری، ابوبکر»، ج18، ص748۔
  8. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص7-34۔
  9. ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، 1404ق، ج16، ص210؛ اربلی، كشف الغمۃ في معرفۃ الأئمۃ، 1381ق، ج1، ص480؛ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال، 1381ش، ج6، ص228۔
  10. شیخ طوسی، الفہرست، 1420ق، ص84۔
  11. عباسی زنجانی، الجامع فی الرجال، 1436ق، ج1، ص289۔
  12. مہریزی، میراث حدیث شیعہ، 1380ش، ج19، ص352۔
  13. بہرامیان، «جوہری، ابوبکر»، ج18، ص748۔
  14. بہرامیان، «جوہری، ابوبکر»، ج18، ص748۔
  15. بہرامیان، «جوہری، ابوبکر»، ج18، ص748۔
  16. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص98۔
  17. رضائی، «ترجمہ و تحقیق کتاب سقیفہ و فدک اثر ابوبکر احمد بن عبدالعزیز جوہری»، سایت پایگاہ اطلاع رسانی حوزہ۔
  18. جوہری، السقیفہ و فدک، مكتبۃ نينوى الحديثۃ، ص35۔
  19. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص35-94۔
  20. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص95-134۔
  21. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، ص135-148۔
  22. جوہری، السقیفہ و فدک، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، شناسنامہ کتاب۔
  23. جوہری، السقیفہ و فدک، 1413ق، شناسنامہ کتاب۔
  24. جوہری، السقیفہ و فدک، 1431ق، شناسنامہ کتاب۔
  25. رضائی، «ترجمہ و تحقیق کتاب سقیفہ و فدک: اثر ابوبکر احمد بن عبد العزیز جوہری»، سایت پایگاہ اطلاع رسانی حوزہ۔
  26. جوہری، السقیفہ و فدک، سایت مرکز تحقیقات رایانہ ای قائمیہ اصفہان؛ جوہری، السقیفہ و فدک، مرکز تحقیقات کامپیوتری علوم اسلامی نور۔

نوٹ

  1. ابن شَبَّہ کی یہ کتاب تاریخ المدینۃ المنورہ کے نام سے مشہور ہے۔[6]

مآخذ

  • ابن ابی الحدید، عبدالحميد، شرح نہج البلاغہ، قم، مكتبۃ آيۃ اللہ المرعشی النجفی، چاپ اول، 1404ھ۔
  • آذربادگان، حسینعلی، «نگاہی گذرا بہ اسناد و منابع مکتوب خطبہ فدک»، علوم حدیث، ش26، 1381ہجری شمسی۔
  • اربلی، علی بن عیسی، كشف الغمۃ في معرفۃ الأئمۃ، تبریز، بنی ہاشمی، چاپ اول، 1381ھ۔
  • بہرامیان، علی، «جوہری، ابوبکر»، در دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، ج18، تہران، مرکز دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، 1389ہجری شمسی۔
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفۃ و فدک، بہ تحقیق: محمدہادی امینی، تہران، مکتبۃ نینوی الحدیثۃ، چاپ اول، بی تا.
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفۃ و فدک، بہ تحقیق: محمدہادی امینی نجفی، بیروت، شرکۃ الکتبی للطباعۃ والنشر، چاپ دوم، 1413ھ۔
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفہ و فدک، بہ تحقیق: باسم مجید الساعدی، کربلا، العتبۃ الحسینیۃ المقدسۃ(ع)، 1431ھ۔
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفہ و فدک، سایت مرکز تحقیقات رایانہ ای قائمیہ اصفہان، تاریخ اشاعت: بی تا؛ تاریخ مشاہدہ: 26 بہمن 1402.
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفہ و فدک، سایت فروشگاہ اینترنتی نور شاپ، تاریخ اشاعت: بی تا؛ تاریخ مشاہدہ: 26 بہمن 1402.
  • جوہری، احمد بن عبدالعزیز، السقیفہ و فدک، سایت کتابخانہ دیجیتال نور، تاریخ اشاعت: بی تا؛ تاریخ مشاہدہ: 26 بہمن 1402.
  • رضائی، سہراب، «ترجمہ و تحقیق کتاب سقیفہ و فدک: اثر ابوبکر احمد بن عبدالعزیز جوہری»، سایت حوزہ نت، تاریخ اشاعت: 17 شہریور 1387ش، تاریخ مشاہدہ: 17 بہمن 1402ہجری شمسی۔
  • شیخ طوسی، الفہرست، بہ تحقیق: عبدالعزیز طباطبایی، قم، مکتبۃ المحقق الطباطبائی، چاپ اول، 1420ھ۔
  • عباسی زنجانی، موسی، الجامع فی الرجال، بہ تحقیق: محمد حسینی قزوینی، قم، مؤسسۃ ولی العصر علیہ السلام للدراسات الإسلاميۃ، چاپ اول، 1436ھ۔
  • فاتحی نژاد، عنایت اللہ؛ «ابن شبہ»، در دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، ج4، تہران، مرکز دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، 1370ہجری شمسی۔
  • مامقانی، عبد اللہ؛ تنقیح المقال فی علم الرجال؛ بہ تحقیق: محی الدین مامقانی و محمدرضا مامقانی؛ قم؛ ؤسسۃ آل البیت (ع) لإحیاء التراث؛ چاپ اول؛ 1381ہجری شمسی۔
  • مہریزی، مہدی، و علی صدرایی خویی، میراث حدیث شیعہ، قم، مؤسسہ علمی فرہنگی دار الحديث، چاپ اول، 1380ہجری شمسی۔