ویکی شیعہ:Good articles/2023/31

ویکی شیعہ سے

حرام اَبدی یا حرمت مُؤبد، کسی مرد اور عورت کا ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کے لئے شادی کرنا حرام ہونے کے معنی میں ہے۔ شیعہ فقہ میں زنائے محصنہ، لِعان، عدت یا احرام کی حالت میں عقد کا صیغہ پڑھنا، باپ یا بیٹے یا سالے سے لواط کرنا اور بیوی کو نویں مرتبہ طلاق دینا کسی مرد اور عورت کے درمیان ہمیشہ کے لئے شادی حرام ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ حرام ابدی کی اصطلاح فقہی ابواب میں نکاح، طلاق، حج اور لعان کی بحثوں میں استعمال ہوئی ہے۔

حرام ابدی حرام موقت کے مقابلہ میں مرد و عورت کے درمیان ہمیشہ کے لئے شادی حرام ہونے کے معنی میں ہے۔ حرام ابدی دو جگہوں پر استعمال ہوتی ہے: محارم (نَسبی، رِضاعی و سَببی) سے ہمیشہ کے لئے شادی کا حرام ہونا۔ ان نامحرم افراد سے ہمیشہ کے لئے شادی کا حرام ہونا جن سے شادی کرنا یوں تو جائز ہے لیکن کچھ موانع کے سبب ان سے شادی کرنا حرام ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔