ویکی شیعہ:Featured articles/2023/19
حدیث سِلسِلَۃ الذَّهَب توحید اور اس کی شرائط کے بارے میں ایک حدیث قدسی ہے جسے امام رضاؑ نے مدینہ سے مرو جاتے ہوئے نیشاپور کے مقام پر بیان فرمایا۔ اس حدیث کے تمام راوی پیغمبر اکرمؐ تک معصوم امام ہیں اور اس کا سلسلہ اللہ تعالی تک پہنچتا ہے اسی لئے اس حدیث کو "حدیث سلسلۃ الذهب" یعنی "زرّین سلسلہ" والی حدیث کہا جاتا ہے۔ بعض مورخین کے مطابق اس موقع پر 20 ہزار سے زیادہ اشخاص نے اس حدیث کو تحریر کیا ہے۔
اس حدیث کے مطابق توحید پر عقیدہ رکھنا جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ ہے لیکن اس کے کچھ شرائط ہیں، امام رضاؑ نے خود کو ان شرائط میں سے ایک قرار دیا ہے۔ شیعہ علماء کے مطابق اس جملے سے امام کی مراد امامت پر عقیدہ رکھنا ہے۔
دوسرے معیاری مضامین: آیت مودت – واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ – سورہ لقمان