ویکی شیعہ:Featured articles/2023/16
اِعْتِکاف اسلام میں ایک مستحب عبادت ہے جس کے معنی ایک معینہ مدت (کم از کم 3 دن) کیلئے روزے کے ساتھ مسجد میں ٹھہرنے کے ہیں۔ اعتکاف کرنے والے کو "معتکف" کہا جاتا ہے۔ اعتکاف کے لئے شریعت میں کوئی خاص وقت معین نہیں لیکن احادیث کے مطابق اس کا بہترین وقت ماہ مبارک رمضان کا آخری عشرہ ہے۔ اعتکاف کے لئے مسجد میں ٹھہرنے اور مسجد سے خارج ہونے سے متعلق مختلف احکام اور آداب ہیں۔ ایران کے اکثر شہروں کی تمام بڑی مسجدوں میں رجب کی 13، 14 اور 15 تاریخ جن کو ایام بیض کہا جاتا ہے، اعتکاف انجام پاتا ہے۔
احادیث میں اعتکاف کو حج اور عمرہ کے برابر، گناہوں کی بخشش اور جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
دوسرے معیاری مضامین: امام رضا کا رأس الجالوت سے مناظرہ – امام رضا کا عمران صابی سے مناظره – دعائے عرفہ امام حسینؑ