ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/9
مَبعَث یا بعثت اسلامی اصطلاح میں اس دن کو کہا جاتا ہے جس میں حضرت محمدؐ کو پیغمبری پر مبعوث کیا گیا۔ یوں یہ دن دین اسلام کا سر آغاز قرار پاتا ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت آپؐ کی عمر 40 سال تھی اور آپ غار حراء جو کوه نور (مکہ سے نزدیک ایک پہاڑی) میں واقع ہے، میں خدا کے ساتھ راز و نیاز میں مشغول تھے۔ شیعوں کے یہاں مشہور ہے کہ یہ واقعہ 27 رجب کو ہجرت سے 13 سال قبل پیش آیا ہے۔
پیغمبر اکرمؐ کی بعثت سے پہلے مکہ اور اس کے گرد و نواح کے لوگ اکثر بت پرست تھے۔ جبکہ بعض دیگر آسمانی شریعتوں کے ماننے والے بھی اس سرزمین کے بعض حصوں میں زندگی بسر کرتے تھے لیکن آپؐ کی بعثت کے بعد دین اسلام تیزی سے پھیلنے لگا یوں حجاز سے بت پرستی کا قلع و قمع ہوا۔
یہ دن مسلمانوں بالاخص شیعوں کے یہاں نہایت خوشی کا دن ہے اور عید مبعث کے نام سے مشہور ہے جسے ہر سال 27 رجب کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔