مندرجات کا رخ کریں

ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/52

ویکی شیعہ سے

مرجع تقلید، اس مجتہد کو کہا جاتا ہے جس کے فتوے کے مطابق فقہی مسائل میں شیعوں کا ایک گروہ عمل کرتا ہے اور مالی شرعی واجبات اس کے حوالے کرتا ہے۔ شیعہ اثنا عشری میں مرجعیت سب سے اعلی مقام ہے اور یہ مقام انتصابی اور کسی کی طرف سے منصوب کرنا نہیں بلکہ شیعہ اپنے ان علما سے جو اس امر کی شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں ان سے سوال جواب اور تحقیق کے بعد کسی کو اس مقام کا اہل قرار دیتے ہیں۔ اس مقام کی سب سے اہم شرط دوسرے مجتہدوں سے اعلم ہونا ہے۔ اور جو لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں انہیں مقلد کہا جاتا ہے۔ مراجع تقلید کے فقہی نظریات اکثر اوقات توضیح المسائل نامی کتاب میں منتشر ہوتے ہیں۔

شیعہ آبادی کی کثرت اور جغرافیایی وسعت کے پیش نظر ہر دور میں کئی مجتہد اس منصب پر فائز ہوتے ہیں۔اور بہت کم موارد میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ شیعوں میں سے صرف ایک شخص مرجع تقلید کے طور پر موجود ہو۔ ان افراد کو بعض محترم عناوین جیسے؛ آیت اللہ العظمی اور آیت اللہ کے لقب سے پکارتے ہیں۔ شیعہ اکثر مراجع تقلید، عراق میں (نجف، کربلا،‌ سامرا) اور ایران میں (قم،‌ مشہد،‌ اصفہان اور تہران) میں ہوتے ہیں۔

مزید...