ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/01

ویکی شیعہ سے

قاسم سلیمانی (1957۔2020 ء) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر تھے۔ جنہیں حشد شعبی عراق کے نائب رئیس ابو مہدی المہندس کے ہمراہ 3 جنوری 2020 کو امریکی فوج نے بغداد ایرپورٹ پر ایک ڈرون حملے شہید کر دیا۔

آپ ایران عراق جنگ میں 41 ویں (ثار اللہ) ڈویژن کرمان کے کمانڈر تھے۔ اسی طرح سے ایران عراق جنگ کی مختلف آپریشنز کے کمانڈروں میں سے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی سنہ 1997 ء میں جمہوری اسلامی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حکم سے آئی آر جی سی کی سپاہ قدس کے کمانڈر منصوب ہوئے جو آئی آر جی سی کی بیرون ملک برگیڈ ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے ظہور کے بعد قاسم سلیمانی نے سپاه قدس کے کمانڈر کی حیثیت سے ان ملکوں میں حاضر ہو کر عوامی رضاکار فورسز کو منظم کرکے داعش کا مقابلہ کیا۔

جنوری 2020 ء میں شہادت کے بعد آپ کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

مزید...