ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/24

ویکی شیعہ سے

مقدسات اہل سنت کی اہانت پر حرمت کا فتویٰ، جمہوری اسلامی ایران کے رہبر، آیت ‌اللہ خامنہ ای نے اہل ‌سنت کے مقدسات اور پیغمبراسلامؐ کی ازواج کی اہانت پر حرمت کا فتوی دیا ہے۔ فتویٰ، کویت کا شیعہ عالم دین، یاسر الحبیب کی طرف سے عایشہ زوجہ پیغمبرؐ کی توہین کے جواب میں صادر ہوا۔ جو سعودی عرب کے شیعہ علماء کی ایک جماعت کی طرف سے کئے گئے استفتائات کے جواب میں صادر ہوا۔

مقدسات اہل سنّت کی اہانت پر حرمت کا فتویٰ عربی ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ لوگوں کی توجہ جلب کرنے والا مسئلہ بنا رہا اور اسی طرح بعض شیعہ اور سنّی بڑی شخصیتیوں نے اس فتویٰ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے کے لئے ایک بہت اہم قدم شمار کیا۔


آیت‌ اللہ خامنہ‌ای نے 30 ستمبر 2010ء کو سعودی عرب کے بعض علماء کے استفتاء کرنے پر اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہونے کا فتوا دیا: جس میں آپ کا کہنا تھا کہ «برادران اہل سنت، کے مقدسات کی اہانت من جملہ زوجہ پیغمبر اسلام، عایشہ پر الزام و اتہام تراشی حرام ہے اور یہ بات تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی ازواج اور خاص طور سے سیدالانبیاء پیغبر اسلام حضرت محمدؐ کی ازواج کو شامل ہے»۔

مزید