ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/49

ویکی شیعہ سے

حُروفِ مُقَطًّعہ، ایک یا ایک سے زیادہ ان حروف کو کہا جاتا ہے جو قرآن کریم کے 29 سوروں میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد آیا ہے۔ ان حروف کو جداجدا پڑھا جاتا ہے جیسے "الم" جو سورہ بقرہ کی ابتداء میں آیا ہے، کو "الف، لام، میم" پڑھا جاتا ہے۔

سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کے علاوہ جن سوروں کی ابتداء حروف مقطعہ سے ہوئی ہے، سب کے سب مکی سورتیں ہیں۔ جن سوروں کی ابتداء میں حروف مقطعہ آیا ہے ان میں سے بعض یہ ہیں: اعراف، یونس، ہود، مریم، طہ، قصص، غافر اور قلم۔

علماء اور قرآن پر تحقیق کرنے والے محققین حروف مقطعہ کے مختلف معانی اور تفاسیر بیان کرتے ہوئے ان پر مستقل کتابیں بھی تحریر کی ہیں۔ علامہ طباطبائی کے مطابق حروف مقطعہ خدا اور پیغمبر اکرمؐ کے درمیان ایک قسم کا راز ہے جس سے رسول خداؐ کے علاوہ کوئی آگاہ نہیں ہے۔ حروف مقطعہ کی یہ تفسیر امام صادقؑ سے نقل ہونے والی ایک حدیث میں بھی آیا ہے۔ اس کے علاوہ قرآن کریم کے معجزہ ہونے کی نشانی، خدا کا اسم اعظم وغیرہ بھی ان کے معانی اور تفاسیر کے عنوان سے ذکر کیا گیا ہے۔

مزید...