ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/39
صُلح امام حسن اس قرارداد کو کہا جاتا ہے جو شیعوں کے دوسرے امام، امام حسنؑ اور معاویہ کے درمیان سنہ 41 ہجری کو منعقد ہوا۔ یہ صلح نامہ ایک ایسے جنگ کے بعد منعقد ہوا جو معاویہ کی زیادہ خواہی اور اس کی طرف سے امام حسنؑ کی بعنوان خلیفہ مسلمین بیعت سے انکار کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی۔
اس صلح کے مختلف عوامل و اسباب ہیں، جن میں امام حسنؑ کے بعض کمانڈروں کی خیانت، حفظ مصلحت مسلمین، شیعوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور خوارج کی طرف سے اسلام کو نقصان پہچانے کا خطرہ وہ اہم ترین عوامل میں سے ہیں جن کی وجہ سے امام عالی مقام صلح کرنے پر مجبور ہوئے۔
اس صلح نامے کے مطابق امام حسنؑ نے کئی شرائط کے ساتھ خلافت کو معاویہ کے سپرد کردیا۔ ان شرائط میں سے اہم ترین شرط یہ تھا کہ معاویہ اپنے بعد کسی کو اپنا جانشین مقرر نہیں کرے گا اور امامؑ اور آپ کے پیروکاروں کی جان مال عزت و آبرو محفوظ رہے گا۔ لیکن معاویہ نے ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔