ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/12

ویکی شیعہ سے

حدیث قُرْب نَوَافِل وہ حدیث قُدسی ہے جس میں اللہ تعالی کے تقرب کا وہ مقام بیان ہوا ہے جسے مومن واجبات اور مستحبات کو انجام دیکر حاصل کرتا ہے۔

اس حدیث کے ایک فراز میں یوں آیا ہے: مومن بندہ نوافل انجام دیکر قرب الہی پاتا ہے اور اللہ اس کا کان اور آنکھ بن جاتا ہے۔ مسلمان عرفا اس تعبیر کو حقیقی قرار دیتے ہوئے نظریہ وحدت الوجود پر ایک دلیل اور فنا فی اللہ یا صفات الہی میں فنا ہونے کے لیے شاہد قرار دیتے ہیں؛ لیکن محدثین اور فقہا کا کہنا ہے کہ یہ تعبیر مجازی طور پر استعمال ہوئی ہے اور اسے مومن کے لئے الہی مدد پہنچنے کا معنی کرتے ہیں یا کوئی اور معنی۔

حدیث قرب نوافل میں واجبات کی انجام دہی اللہ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل اور تقرب الہی کا بہترین وسیلہ قرار دیا گیا ہے۔ نوافل (مستحبات) بھی تقرب کا وسیلہ قرار دئے گئے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ جو بھی کسی نافلہ (مستحب) کے ذریعے میرا یعنی اللہ کا تقرب حاصل کرے تو میں اسے چاہتا ہوں اور اس کا کان، آنکھ، زبان اور ہاتھ بن جاتا ہوں جس کے ذریعے وہ سن سکے اور دیکھ سکے، اس کی بات سنتا ہوں اور جو چاہتا ہے اسے پورا کرتا ہوں۔

تفصیلی مضمون