ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/44
لَیلَۃ المَبیت، اس رات کو کہا جاتا ہے جس میں امام علی (ع) نے پیغمبر اکرم (ص) کی جان بچانے کی خاطر آپ (ص) کے بستر پر گزاری۔ مشرکین مکہ نے آج کی رات سب مل کر پیغمبر اکرم (ص) پر حملہ کر کے آپ (ص) کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جب پیغمبر اکرم (ص) کو وحی کے ذریعے مشرکین کے ارادے کا پتہ چلا تو آپ (ص) نے حضرت علی (ع) کو اپنے بستر پر سلایا اور راتوں رات مکہ سے یوں خارج ہوئے کہ مشرکین مکہ پیغمبر اکرم (ص) کی عدم موجودگی کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوئے اور پیغمبر اکرم (ص) رات کی تاریکی میں یثرب کی طرف ہجرت کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اکثر مفسرین کا عقیدہ ہے کہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 207 کا شأن نزول آج کی رات امام علی (ع) کی وہ فداکاری ہے جس نے پیغمبر اکرم (ص) کو مشرکوں کے گزند سے محفوظ رکھا۔ یہ واقعہ بعثت کے تیرہوں یا چودہویں سال ربیع الاول کی پہلی رات کو پیش آتا تھا۔