شفقنا نیوز ایجنسی

ویکی شیعہ سے
(شفقنا نیوز سے رجوع مکرر)
شفقنا نیوز ایجنسی
یو آر ایلhttps://fa.shafaqna.com
نوعیتبین‌ الاقوامی
آغاز23 فروری سنہ 2012ء
موجودہ صورت حالفعال
مقامتہران


شَفَقْنا نیوز ایجنسی یا بین الاقوامی شیعہ نیوز ایجنسی (International Shia News Agency)، ایک شیعہ خبررساں ادارہ ہے جس نے 23 فروری سنہ 2012ء[1] کو نجف[2] سے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔ اس کا مرکزی دفتر ایران کے درالخلافہ تہران میں واقع ہے۔[3]

اس نیوز ایجنسی کا بنیادی مقصد دینی اور مذہبی خبروں کی نشرواشاعت ہے،[4] اس بنا پر اپنی ذمہ داری کی یوں تعریف کرتی ہے:

  • شیعہ خبروں کی نشرواشاعت
  • مسلم دانشوروں کے افکار کی عکاسی
  • اسلام اور دوسرے ادیان کے پیروکاروں سے متعلق تازہ ترین خبریں شائع کرنا
  • شیعہ اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنا[5]

اپنے بارے میں دی گئی معلومات کے مطابق شفقنا دنیا کے 9 زندہ زبانوں فارسی، عربی، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، اردو، ترکی، آذری و رشین میں اپنی نشریات پیش کررہی ہے اور ایران، عراق، ترکی، آذربایجان، لبنان، ہندوستان، افغانستان، پاکستان، مشرق وسطی اور یورپی ممالک کے لئے مستقل سایٹ چلا رہی ہے۔[6] اس نیوز ایجنسی کے اہم موضوعات میں قرآن و عترت، جہان اسلام، مرجعیت، عقیدتی سوالات، استفتائات، دوسرے ادیان اور گفتگو شامل ہیں۔[7]

شفقنا نے اپریل سنہ 2023ء میں ایرانی نیوز سائٹس کی پانچویں درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔[8]

حوالہ جات

  1. «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
  2. «سایت شیعی شفقنا از نجف اشرف آغاز به کار کرد»، خبرآنلاین۔
  3. «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
  4. «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
  5. «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
  6. «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
  7. «شفقنا»، خبرگزاری شفقنا۔
  8. «نتایج پنجمین دوره رتبه‌بندی پایگاه‌های خبری اعلام شد»، وبگاه وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی۔

مآخذ

بیرونی لینک