سید محمد علی آل ہاشم
امام جمعہ تبریز و نماینده مجلس خبرگان رہبری | |
---|---|
کوائف | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1962ء |
آبائی شہر | تبریز |
ملک | ایران |
تاریخ/مقام شہادت | 19 مئی، سنہ 2024ء |
علت وفات/شہادت | ہیلی کاپٹر سانحہ |
دین | اسلام |
مذہب | شیعہ اثناعشریہ |
پیشہ | امام جمعہ تبریز |
سیاسی کوائف | |
مناصب | امام جمعہ تبریز و نماینده مجلس خبرگان رہبری |
علمی و دینی معلومات |
سید محمد علی آل ہاشم (1962ء-2024ء) ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے نمایندے تھے۔ آل ہاشم مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورے میں مشرقی آذربائیجان کے عوام کی نمایندگی کی۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی امور کے شعبے میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
سید محمد علی آل ہاشم 19 مئی 2024ء کو ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جان بحق ہوگئے۔
زندگی
سید محمد علی آل ہاشم ایران کے شہر تبریز کے مشہور عالم دین سید محمد تقی آل ہاشم کے بیٹے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم تبریز سے شروع کی اور یہیں سے میٹرک پاس کیا۔ سید محمد علی آل ہاشم نے حوزہ علمیہ تبریز سے دینی تعلیم کا آغاز کیا اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا۔ انہوں نے 14 سال کا عرصہ سید علی حسینی خامنہ ای کے درس خارج میں شرکت کی[1] نیز خود بھی تبریز میں درس خارج دیتے تھے۔[2]
سیاسی و دیگر مناصب
31 مئی سنہ 2017ء کو آیت اللہ خامنہ ای نے آل ہاشم کو ایران کے صوبہ آذربائیجان میں نمایندہ ولی فقیہ اور اس شہر کے امام جمعہ منصوب کیا۔[3] ان کے دورہ امامت جمعہ میں رہبر معظم کی درخواست پر سرکاری عہدہ داروں اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ ہوگیا۔[4]
آل ہاشم 19 جولائی سنہ 2009ء[5] سے 2 جولائی سنہ 2017ء تک[6] ولی فقیہ کے نمایندے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی امور کے شعبے کے مسئول کے طور پر اپنی فعالیتیں انجام دیں۔[7] اس عرصے کے دوران وہ تین بار مسلح افواج کی سیاسی نظریاتی شعبے میں فعالیت کے لحاظ سے پہلا رتبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔[8]
[9]]]
آل ہاشم مشرقی آذربائیجان کے عوام کی طرف سے بطور نمایندہ مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت حاصل کی۔ انہوں نے 834108 ووٹوں کے ساتھ مشرقی آذربائیجان صوبے میں مجلس خبرگان رہبری کے مختلف ادوار میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔[10] مجلس خبرگان کے چھٹے دورے کے اجلاس سے پہلے ہی سید آل ہاشم رحلت کر گئے۔[11]
مذکورہ عہدوں کے علاوہ سید محمد علی آل ہاشم کے درج ذیل عہدے بھی قابل ذکر ہیں:[12]
- صدر نماز جمعہ کمیٹی تبریز
- ایران کی بری فوج کی سپورٹ سیاسی نظریاتی ٹریننگ سنٹر کے سربراہ
- سیاسی و عقیدتی لشکر حمزہ21 آذربائیجان کے سربراہ
- منطقہ آذربائیجان ادارہ عقیدتی سیاسی کے سربراہ
- آذربائیجان کی علاقائی سیاسی نظریاتی تنظیم کی تبلیغات اور تعلقات عامہ کے نائب صدر
- بحری فوج کے سیاسی عقیدتی ادارہ کے نائب صدر
- بری فوج کے سیاسی عقیدتی ادارہ کے نائب صدر
- فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
- سپریم کمانڈر کی منظوری سے فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کا جانشین
- مجمع تشخیص مصلحت نظام میں آذربائیجان کے عوام کی طرف سے رکن
- بری فوج کے سیاسی عقیدتی شعبہ کے سربراہ۔
علمی آثار
آل ہاشم نے مسلح افواج اور علما کے لیے تخصصی موضوعات نیز عمومی طور پر بھی کچھ کتابیں تحریر کی ہیں۔[13] ان کے علمی آثار میں سے کچھ یہ ہیں:
[18]]]
وفات
19 مئی سنہ 2024ء کو جمہوری اسلامی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور سید محمد علی آل ہاشم کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ صدر اور ان کے باقی رفقاء ایک ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کرنے مشرقی آذربائیجان گئے تھے جہاں سے واپسی پر تبریز شہر کے ضلع "وَرزَقان" اور "جُلفا" کے درمیانی علاقے میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔[19] اس حادثے میں سید آل ہاشم بھی جان بحق ہوگئے۔[20]
سید ابراہیم رئیسی اور ان کے باقی رفقاء کی تشییع جنازہ 21 مئی 2024ء کو تبریز[21] اور قم میں ہوئی۔ 22 مئی 2024ء کو آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں ان کی میّتوں پر نماز جنازہ پڑھائی[22] تہران ہی میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک جم غفیر نے ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ [23] بعد از آں آل ہاشم کی جسد خاکی تبریز منتقل کی گئی اور 23 مئی 2024ء کو تبریز شہر میں ان کی دوبارہ تشییع جنازہ کے بعد یہاں کی قبرستان "وادی رحمت" میں مدفون ہوئے۔[24]
حوالہ جات
- ↑ «زندگینامه»، سایت حضرت آیت الله سید محمدعلی آلهاشم۔
- ↑ «جلسه درس خارج امر به معروف و نهی از منکر نماینده ولی فقیه در آذربایجان شرقی در مسجد جامع تبریز»، خبرگزاری حوزه۔
- ↑ «انتصاب نماینده ولی فقیه در استان آذربایجان شرقی و امام جمعه تبریز»، خامنهای دات آی آر۔
- ↑ «امام جمعه تبریز همچنان آذربایجانیها را غافلگیر میکند»، مشرقنیوز
- ↑ «انتصاب حجتالاسلام سیدمحمدعلی آلهاشم به ریاست سازمان عقیدتی سیاسی ارتش»، خامنهای دات آی آر۔
- ↑ «انتصاب حجتالاسلام محمدحسنی به ریاست سازمان عقیدتی سیاسی ارتش»، خامنهای دات آی آر۔
- ↑ «انتصاب حجتالاسلام سیدمحمدعلی آلهاشم به ریاست سازمان عقیدتی سیاسی ارتش»، خامنهای دات آی آر۔
- ↑ «زندگینامه»، سایت حضرت آیت الله سید محمدعلی آلهاشم۔
- ↑ «صندلی خالی شهیدان رئیسی و آل هاشم در مراسم امروز مجلس خبرگان+ عکس»، خبرگزاری حوزه۔
- ↑ «"آل هاشم" رکورد خبرگان را شکست»، خبرآنلاین۔
- ↑ رجوع کیجیے: «صندلی خالی شهیدان رئیسی و آل هاشم در مراسم امروز مجلس خبرگان+ عکس»، خبرگزاری حوزه۔
- ↑ «زندگی نامه»، سایت حضرت آیت الله سید محمد علی آلهاشم۔
- ↑ «زندگی نامه»، سایت حضرت آیت الله سید محمد علی آلهاشم۔
- ↑ «معرفی آثار»، سایت حضرت آیت الله سید محمد علی آل هاشم۔
- ↑ «معرفی آثار»، سایت حضرت آیت الله سید محمد علی آل هاشم۔
- ↑ «معرفی آثار»، سایت حضرت آیت الله سید محمد علی آل هاشم۔
- ↑ «نگاهی به زندگی و کارنامه نامزدهای خبرگان رهبری در آذربایجان شرقی»، سایت ایرنا۔
- ↑ «تشییع پیکر مطهر شهید آیت الله آل هاشم در تبریز»، برنانیوز۔
- ↑ «بالگرد حامل رئیس جمهور دچار سانحه شد/با 2 نفر از سرنشینان بالگرد رئیسجمهور ارتباط برقرار شد»، ایسنا۔
- ↑ «تایید شهادت حجت الاسلام آل هاشم»، خبرگزاری ایلنا۔
- ↑ «تشییع باشکوه شهدا در تبریز/ مردم "سید" را در آغوش گرفتند»، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ «اقامه نماز رهبر انقلاب بر پیکر شهید رئیسی و شهدای خدمت»، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ «بازتاب گسترده مراسم تشییع شهدای خدمت در رسانههای بینالمللی»، ایسنا۔
- ↑ «آیت الله آل هاشم به خاک سپرده شد»، خبرآنلاین۔
مآخذ
- «زندگینامه»، سایت حضرت آیت الله سید محمدعلی آلهاشم، تاریخ درج مطلب:10 خرداد 1396شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «معرفی آثار»، سایت حضرت آیت الله سید محمدعلی آلهاشم، تاریخ درج مطلب:10 خرداد 1396شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «انتصاب حجتالاسلام سیدمحمدعلی آلهاشم به ریاست سازمان عقیدتی سیاسی ارتش»، خامنهای دات آی آر، تاریخ درج مطلب: 28 تیر 1388شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «انتصاب نماینده ولی فقیه در استان آذربایجان شرقی و امام جمعه تبریز»، خامنهای دات آی آر، تاریخ درج مطلب: 28 تیر 1388شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «انتصاب حجتالاسلام محمدحسنی به ریاست سازمان عقیدتی سیاسی ارتش»، خامنهای دات آی آر، تاریخ درج مطلب: 11 تیر 1396شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- ««آل هاشم» رکورد خبرگان را شکست»، خبرآنلاین، تاریخ درج مطلب: 12 اسفند 1402شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «نگاهی به زندگی و کارنامه نامزدهای خبرگان رهبری در آذربایجان شرقی»، سایت ایرنا، تاریخ درج مطلب: 20 بهمن 1402شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «امام جمعه تبریز همچنان آذربایجانیها را غافلگیر میکند»، مشرقنیوز، تاریخ درج مطلب: 3 بهمن 1396شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «بالگرد حامل رئیس جمهور دچار سانحه شد/با 2 نفر از سرنشینان بالگرد رئیسجمهور ارتباط برقرار شد»، ایسنا، تاریخ درج مطلب: 30 اردیبهشت 1403شمسی، تاریخ بازدید: 30 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «2 بار با آقای آل هاشم تماس برقرار شده»، خبرگزاری همشهری، تاریخ درج مطلب: 30 اردیبهشت 1403شمسی، تاریخ بازدید: 31 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «تایید شهادت حجتالاسلام آل هاشم»، خبرگزاری ایلنا، تاریخ درج مطلب: 31 اردیبهشت 1403شمسی، تاریخ بازدید: 31 اردیبهشت 1403ہجری شمسی۔
- «جلسه درس خارج امر به معروف و نهی از منکر نماینده ولی فقیه در آذربایجان شرقی در مسجد جامع تبریز»، خبرگزاری حوزه، تاریخ درج مطلب 2 خرداد 1402شمسی، تاریخ بازدید: 1 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «آیت الله آل هاشم به خاک سپرده شد؛ گریههای دردناک پدر بر سر مزار پسر»، خبرآنلاین، تاریخ درج مطلب 3 خرداد 1403شمسی، تاریخ بازدید: 3 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «صندلی خالی شهیدان رئیسی و آل هاشم در مراسم امروز مجلس خبرگان+ عکس»، خبرگزاری حوزه، تاریخ درج مطلب 1 خرداد 1403شمسی، تاریخ بازدید: 3 خرداد 1403ہجری شمسی۔