جمعرات
جمعرات ہفتے کا چھٹا دن ہے۔ پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومینؑ سے منقول احادیث میں جمعرات کو ایک مبارک اور اہم دن قرار دیا گیا ہے. بعض دعاؤں، امام حسن عسکریؑ کی زیارت اور ناخن کاٹنا من جملہ اس دن کے مستحبات میں سے ہیں. مسلمان جمعرات کو اہل قبور کی زیارت اور فاتحہ کے لئے جاتے ہیں.
خصوصیات
پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومینؑ سے منقول احادیث میں جمعرات کو ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے اس کی بعض خصوصیات ذکر کی گئی ہیں:
- مسلمانوں کے لئے یہ دن مبارک اور بابرکت ہے۔[1]
- بہشت کی خلقت کا دن ہے۔[2]
- انسانوں کے اعمال کو پیش کرنے کا دن ہے۔[3]
بعض احادیث کے مطابق بہشت کے دروازے جمعرات کے دن کھول دئے جاتے ہیں۔[4]
اس دن کے اعمال
جمعرات کے بعض مستحب اعمال یہ ہیں:
- روزہ رکھنا: ہر قمری مہینے کی پہلی اور آخری جمعرات کو روزہ رکھنا مستحب ہے؛[5]
- حجامت: ہر قمری مہینے کی آخری جمعرات کو حجامت کرنا مستحب ہے؛[6]
- ناخن کاٹنا؛[7]
- امام حسن عسکریؑ کی زیارت؛[8]
- جمعرات کے دن کی مخصوص دعا؛[9]
- جمعرات کے دن امام کاظمؑ کی دعا؛[10]
حوالہ جات
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۳۸۳۔
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۳۸۴.
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۳۹۰.
- ↑ سید ابنطاووس، جمال الاسبوع، ۱۳۳۰ق، ص۱۷۳.
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۱۶۰.
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۳۸۹.
- ↑ صدوق، خصال، محمد بن علی، ۱۴۱۶ق، ص۳۸۹.
- ↑ قمی، عباس، مفاتیح الجنان، تحقیق: علی آل کوثر، مجمع إحياء الثقافۃ الإسلاميّۃ، ص۱۱۱.
- ↑ عباس، مفاتیح الجنان، تحقیق: علی آل کوثر، مجمع إحياء الثقافۃ الإسلاميّۃ، ص۷۰.
- ↑ مجلسی، محمد باقر، تحقيق: سيد ابراہيم ميانجي ، محمد باقر بہبودی، ۱۴۰۳ق، ج۸۷، ص۲۱۲.