ویکی شیعہ:Featured articles/2024/3

ویکی شیعہ سے

محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب (57-114ھ)، امام محمد باقرؑ کے نام سے مشہور شیعوں کے پانچویں امام ہیں۔ آپ کا مشہور لقب باقر ہے جسے حدیث لوح کے مطابق رسول اللہؐ نے آپ کی ولادت سے پہلے آپکو دیا ہے۔ آپ کی مدت امامت 19 برس تھی۔ (95ھ تا 114ھ)۔ آپ کی امامت بنی امیہ کے پانچ خلیفوں ولید بن عبدالملک، سلیمان بن عبدالملک، عمر بن عبدالعزیز، یزید بن عبدالملک و ہشام بن عبدالملک کے دور میں رہی۔ 57 سال کی عمر میں 7 ذوالحجہ 114ھ کو شہادت پاگئے۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہشام بن عبدالملک اور بعض کے مطابق ابراہیم بن ولید آپ کی شہادت کا سبب بنے۔ آپؑ واقعۂ عاشورا کے دوران کم سن تھے اور چشم دید گواہ بھی ہیں۔ اپنے زمانے میں تشیُّع کے فروغ کے لئے مناسب تاریخی حالات کو دیکھتے ہوئے آپ نے عظیم شیعہ علمی تحریک کا آغاز کیا جو آپ کے فرزند ارجمند امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے میں اپنے عروج کو پہنچ گئی۔ آپ کے شاگرد اور صحابی کی تعداد کو 462 نفر ذکر کیا گیا ہے۔ آپ کے دورہ امامت میں اخلاق، فقہ، کلام و تفسیر جیسے موضوعات میں شیعوں کا نظریہ تحریر ہونا شروع ہوا۔ امام باقرؑ کے بارے میں بہت ساری کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں عزیز اللہ عطاردی کی کتاب مسند الامام الباقر سر فہرست ہے۔

مزید پڑھ ...