ویکی شیعہ:Featured articles/2024

ویکی شیعہ سے

تَغلِیظِ دِیَہ کا مطلب حرام مہینے (رجب، ذی القعدہ، ذی الحجہ اور محرّم) میں قتل کی دیت کی مقدار میں ایک تہائی حصہ اضافہ کرنا ہے۔ شیعہ فقہاء اس مسئلہ پر متفق ہیں اور اس حکم کی دلیل احادیث معصومینؑ، علماء کا اجماع اور اس معاملے میں احتیاط کا اقتضا سمجھتے ہیں۔ بعض فقہاء حرمِ مکہ میں ہونے والے قتل کے لیے بھی تغلیظ دیہ کے قائل ہیں اور اس سلسلے میں بعض احادیث سے استناد کیا ہے۔ اہل سنت نے قاتل اور مقتول کے درمیان قرابت داری کو بھی تغلیظ دیہ کا عامل سمجھا ہے۔

بعض کا خیال ہے کہ اسلام سے پہلے عرب ہمیشہ قبائلی جنگوں میں رہتے تھے اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے وہ سال کے کم از کم چار مہینے جنگ سے اجتناب کرتے تھے۔ اسلام نے اس رسم کے احترام اور انسانی زندگی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ان مہینوں میں جنگ شروع کرنے سے منع کیا ہے اور قتل کی دیت کو بڑھایا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: سورہ اعرافبحار الانوار (کتاب)صفوی خاندان