ویکی شیعہ:Featured articles/2023/47

ویکی شیعہ سے

حضرت زینب سلام اللہ علیہا (5 یا - 62ھ) امام علی علیہ السلام و حضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا کی بیٹی ہیں۔ احادیث کے مطابق حضرت زینب کا نام پیغمبر اسلامؐ نے انتخاب کیا تھا۔ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے دور خلافت میں آپ کوفہ میں خواتین کے لئے تفسیر قرآن کا درس دیا کرتی تھیں۔ واقعہ کربلا میں آپ اپنے بھائی امام حسینؑ کے ساتھ موجود تھیں۔ عاشورا کے دن آخری وداع میں امام حسینؑ نے حضرت زینب سے نماز شب میں آپ کے لئے دعا کرنے کی سفارش کی۔ کربلا میں جنگ کے خاتمے کے بعد حضرت زینب کو دوسرے اسیروں کے ساتھ اسیری کی حالت میں کوفہ پھر وہاں سے شام بھیجی گئیں۔ کوفہ اور دربار شام میں حضرت زینب کا خطبہ مشہور ہے۔ آپ نے یزید کے دربار میں اپنے خطبوں کے ذریعے سامعین کو متاثر کیا جس کی بنا پر یزید امام حسینؑ کے قتل اور دیگر جرائم کی ذمہ داری کو ابن زیاد کی گردن پر ڈالنے نیز اس پر لعنت بھیجنے پر مجبور ہوا۔ حضرت زینب کے محل دفن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں شام میں حرم حضرت زینب اور مصر میں مقام السیدۃ زینب آپ سے منسوب ہیں۔

مزید پڑھ ...