صفحۂ اول
منتخب مضمون
حَمزہ بن عَبد المُطَّلِب، اسد اللہ، اسد رسول اللهؐ اور سید الشہداء کے لقب سے مشہور، پیغمبر اکرمؐ کے چچا اور جنگ اُحُد کے شہداء میں سے ہیں۔ حمزہ رسول اکرمؐ کی دعوت رسالت کے اہم حامیوں میں سے تھے اور مروی ہے کہ آپ قبول اسلام سے پہلے بھی مشرکین کے مقابلے میں رسول خداؐ کی حمایت کرتے تھے۔ آپ قریش کے زعماء میں سے تھے اسی وجہ سے آپ کے اسلام قبول کرنے کے بعد قریش کی طرف سے رسول اللہؐ پر ہونے والے آزار و اذيت میں کمی آگئی۔ حمزہ شعب ابی طالب میں مسلمانوں کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جنگ بدر و جنگ احد میں شرکت کی اورغزوہ احد 15 شوال سنہ 3 ہجری (بمطابق 23 مارچ سنہ 625 ء) میں واقع ہوا اور اس جنگ میں حمزہ حارث بن عامر بن نوفل کی بیٹی کے غلام یا جبیر بن مطعم کے غلام "وحشی بن حرب" کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
مروی ہے کہ ہند بنت عتبہ نے حمزہ کا بدن ٹکڑے کردیا اور ان کے اعضاء جسمانی سے ہار، کنگن، بالیاں اور پازیب بنالی اور انہیں حمزہ کے کلیجے کے ہمراہ مکہ لے گئی۔ رسول اللہؐ نے حمزہ کی وہ حالت دیکھی تو روئے اوراس دن کے بعد جب بھی کوئی انصاری خاتون اپنے کسی مرحوم کے لئے رونا چاہتی پہلے حمزہ کے لئے گریہ و بکاء کرتی تھی۔
دوسرے معیاری مضامین: حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا – حضرت زینب سلام اللہ علیہا – واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ
کیا آپ جانتے ہیں؟ ...
- ... کہ عراق میں بعث پارٹی کی طرف سے مشی اربعین کی مخالفت کے بعد سید محمد صدر (تصویر میں) نے کربلا کی مشی کو واجب قرار دیا تھا؟
- ... کہ امام مہدیؑ کی شادی کے قائل بعض علما نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے کچھ ایسی روایات سے استناد کرتے ہیں جن میں امام کے بچوں کے نام ذکر ہوئے ہیں؟
- ... کہ معاد کے بارے میں زرتشتیوں کا عقیدہ ہے کہ جہنم میں آگ نہیں بلکہ بہت ٹھنڈی، تاریک اور وحشتناک جگہ ہے۔؟
- ... علامہ حلی نے اہل سنت عالم دین کے ساتھ مناظرے میں امام علیؑ کی امامت اور شیعہ مذہب کی حقانیت ثابت کی جس کی وجہ سے بادشاہ نے شیعہ مذہب اختیار کیا اور اپنے نام کو سلطان محمد خدابندہ رکھا؟
مجوزہ مضامین
- تعویذ « بلاؤں سے نجات کے لئے بعض قرآنی آیات، ذکر اور دعائیں ہیں۔»
- صحیفہ سجادیہ کی ستائیسویں دعاء « جو امام سجادؑ نے سرحد پہ کھڑے سپاہیوں کے سلسلہ میں کی ہے۔»
- خطبہ شعبانیہ « پیغمبر اکرمؐ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہے۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے "خطبہ شعبانیہ" کے نام سے مشہور ہے۔»
- مُبطِلات روزہ « ان امور کو کہا جاتا ہے جن کی انجام دہی روزے کو باطل کرتی ہے۔ بسا اوقات روزہ باطل کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے۔»
- شب قدر «مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت والی رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔»
نئے مضامین
- مدرسہ ناظمیہ
- ایثار
- سخاوت
- عالم آل محمد (لقب)
- میت کی تقلید پر باقی رہنا
- ماہ رمضان کی تئیسویں رات
- محمد بن عبد الوہاب
- جنابت پر باقی رہنا
- ابو الجارود
- عمرو بن مطاع جعفی
- حدیث ریان بن شبیب
- مدرسہ ایمانیہ
- سلطان المدارس
- سیاہ پوشی
- جامعۃ الزہرا (لکھنو)
- شاہ مردان (لقب)
- نماز شب قدر (ضد ابہام)
- عملی تفسیر
- تقابلی تفسیر
- تعبد
آئینہ تاریخ
- 1978ء۔ افغانستان میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (کمیونسٹ) کی بغاوت اور داؤد حکومت کی سرنگونی (9 جمادی الاول 1398ھ)
- 2022ء۔ مصر (قاہرہ) میں بہریوں کے ذریعے مسجد امام حسین(ع) کی تعمیر نو (25 رمضان 1443ھ)
- 598ھ۔ وفات ابن ادریس حلی؛ شیعہ مؤثر فقیہ اور کتاب السرائر کے مؤلف
- 1200ھ۔ ولادت سید علی نقوی بن سید دلدار علی غفران مآب؛ ہندوستان کے مفسر و شیعہ فقیہ (14 اگست 1786ء)
- 1254ھ۔ ولادت مرزا حسین نوری؛ شیعہ محدث، مصنف اور مستدرک الوسائل کے مؤلف (4 جنوری 1839ء)
- 1313ھ۔ وفات محمد حسن اعتماد السلطنہ؛ ناصر الدین شاه کے درباری اور کتاب خیرات حسان کے مؤلف (2 اپریل 1896ھ)
- 1399ھ۔ وفات سید محمود طالقانی؛ مفسر قرآن اور نہج البلاغه انقلاب اسلامی ایران کے فعال عالم دین (10 ستمبر 1979ء]])
- 1437ھ]]۔ افغانستان کے ہزارہ شیعوں کا قتل عام؛ کابل میں جنبش روشنائی کے تظاہرات کے دوران (23 جولائی 2016ء)
ہفتے کی منتخب تصویر