ویکی شیعہ:Good articles/2023/15

ویکی شیعہ سے
ملا ہادی سبزواری کی دعائے جوشن کبیر پر شرح
ملا ہادی سبزواری کی دعائے جوشن کبیر پر شرح

جوشن کبیر، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اللہ کی 1001 صفات پر مشتمل 100 فقروں میں نقل ہوئی ہے۔ جبرائیل نے پیغمبر خداؐ نے اس دعا کی تعلیم دی ہے۔ آج یہ دعا لیالیِ قدر کے مراسمات میں ایران اور عراق سمیت دنیا بھر میں شیعیان اہل بیتؑ کے درمیان مرسوم ہے۔ بعض لوگ ایک حدیث کی رو سے دعائے جوشن کبیر کو کفن پر لکھواتے ہیں۔

امام سجادؑ اپنے والد ماجد امام حسینؑ سے اور آپؑ اپنے والد ماجد امام علیؑ سے اور آپؑ پیغمبر اکرمؐ سے نقل کرتے ہیں کہ ایک جنگ کے دوران، جبکہ رسول خداؐ بھاری زرہ پہنے ہوئے تھے، اور زرہ آپؐ کے جسم شریف کو اذیت پہنچا رہی تھی، جبرائیل اترے اور آنحضرتؐ کو اللہ تعالی کا سلام پہنچاکر عرض کیا: اس زرہ کو اپنے بدن سے اتار دیں اور اس کے بجائے یہ دعا پڑھ لیں جو آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے امان ہےاس دعا کو اسی بنا پر "جوشن کبیر" (بڑی زرہ) کا نام دیا گیا ہے۔

کفعمی نے جوشن کبیر کو المصباح اور البلد الامین میں نقل کیا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔