ویکی شیعہ:Featured articles/2024/05

ویکی شیعہ سے

مولود کعبہ امام علیؑ کے القابات میں سے ہے جو کعبے کے اندر آپ کی ولادت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ فضیلت حضرت علیؑ کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہوئی۔ علامہ امینی نے اہل سنت کے 16 اور اہل تشیع کے 50 مآخذ سے نقل کیا ہے کہ امام علی کعبہ کے اندر متولد ہوئے تھے۔ اسی طرح انہوں نے دوسری صدی ہجری سے چودھویں صدی ہجری تک کے تقریبا 41 شاعروں کا نام لیا ہے جنہوں نے اپنے اشعار میں اس واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ کتاب شرح احقاق الحق میں اس واقعے کو اہل سنت کے 17 مآخذ سے نقل کیا ہے۔ اہل‌ سنت کے بعض مآخذ میں پیغمبر اکرمؐ کے صحابی حکیم بن حِزام کے بارے میں بھی آیا ہے کہ وہ بھی کعبہ کے اندر متولد ہوئے؛ لیکن شیعہ محققین کے مطابق یہ حدیث جعلی ہے جسے امام علیؑ کے فضائل کو ختم یا کم کرنے کے لئے جعل کیا گیا ہے۔ اسی طرح اہل سنت کے علماء سبط بن جوزی، ابن صباغ مالکی اور علی بن برہان الدین حلبی نے بھی اس واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ المُستَدَرک عَلَی الصَّحیحَین اور کفایۃ الطالب میں کعبے کے اندر امام علیؑ کی ولادت سے متعلق حدیث کے متواتر ہونے کا دعوا کیا ہے۔

مزید پڑھ ...